Shareef Ahmad Shareef

شریف احمد شریف

شریف احمد شریف کے تمام مواد

8 غزل (Ghazal)

    مٹھی میں چھپاتے ہیں گہر بولتے کم ہیں

    مٹھی میں چھپاتے ہیں گہر بولتے کم ہیں جو لوگ کہ رکھتے ہیں ہنر بولتے کم ہیں اب شوخئ گفتار عزیزوں میں نہیں ہے ملتے ہیں سر راہ مگر بولتے کم ہیں اشکوں ہی سے کچھ حال عیاں ہو تو عیاں ہو عشاق تو اے دیدۂ تر بولتے کم ہیں لگتا ہے کہ غافل ہیں زمانے سے یہ درویش رکھتے ہیں دو عالم کی خبر بولتے ...

    مزید پڑھیے

    یہ کس گماں پہ توقع ہے اے بھلے صاحب

    یہ کس گماں پہ توقع ہے اے بھلے صاحب دعائیں دے بھی وہی جس کا گھر جلے صاحب بس اس لیے کہ ہواؤں سے کھیلنا سیکھے ہم آندھیوں میں جلا کر دیا چلے صاحب ہمارا قتل کسی شب کی داستاں تو نہیں یہ سانحہ بھی ہوا اور دن ڈھلے صاحب کبوتروں پہ جھپٹنے کی خو کہاں ان میں کہ یہ عقاب تو زاغوں میں ہیں پلے ...

    مزید پڑھیے

    ہر منظر ہستی پر کہتی ہے خرد کیا ہے

    ہر منظر ہستی پر کہتی ہے خرد کیا ہے دیکھا ہے جو سچ ہے بھی یا خواب تمنا ہے آباد ترا کوچہ عشاق سے ہے تیرے اللہ رکھے تجھ کو تو ہے تو تماشہ ہے کیا حال کیا تو نے اپنا غم جاناں میں وحشت سی برستی ہے کس سوچ میں ڈوبا ہے آزاد پرندوں کی مانند جنوں میرا یا دشت میں آوارہ یا وسعت صحرا ہے یہ عقل ...

    مزید پڑھیے

    ٹوٹے ہوئے دیوار و در اجڑی ہوئی تھی میری چھت

    ٹوٹے ہوئے دیوار و در اجڑی ہوئی تھی میری چھت اس نے کہا کیا حال ہے میں نے کہا سب خیریت بارات اک آتی ہوئی میت کوئی جاتی ہوئی یہ زندگی ہے تہ بہ تہ کھلتی نہیں اس کی پرت چہروں کی رنگت زرد سی محفل ہوئی کیوں سرد سی باقی اگرچہ ہم میں ہے اب بھی وہی تاب و سکت انساں پریشاں دہر میں وحشی درندے ...

    مزید پڑھیے

    ایک شے تھی کہ جو پیکر میں نہیں ہے اپنے

    ایک شے تھی کہ جو پیکر میں نہیں ہے اپنے جس کو دیتے ہو صدا گھر میں نہیں ہے اپنے تجھے پانے کی تمنا تجھے چھونے کا خیال ایسا سودا بھی کوئی سر میں نہیں ہے اپنے تو نے تلوار بھی دیکھی نگۂ یار بھی دیکھ یہ تب و تاب تو خنجر میں نہیں ہے اپنے کس قبیلے سے اڑا لائی ہے فوج اعدا ایسا جرار تو لشکر ...

    مزید پڑھیے

تمام