غم کی تفسیر میرے ہاتھ میں ہے
غم کی تفسیر میرے ہاتھ میں ہے اس کی تحریر میرے ہاتھ میں ہے اپنی قسمت سے کیوں نہ لڑ جاؤں میری تدبیر میرے ہاتھ میں ہے خواب ایسے سنا رہے ہیں آپ جیسے تعبیر میرے ہاتھ میں ہے ٹوٹتی ہے نہ زنگ کھاتی ہے کیسی زنجیر میرے ہاتھ میں ہے اب نظاروں میں کچھ نہیں رکھا تیری تصویر میرے ہاتھ میں ...