Shabnam Rumani

شبنم رومانی

شبنم رومانی کی نظم

    جادو کا کھیل

    جادوگر کو آ گیا جوش انڈوں سے نکلے خرگوش خرگوشوں نے بھری کلیل یہ دیکھو جادو کا کھیل کھا کر مٹھی بھر چھولے منہ سے نکالے دس گولے گولوں سے نکلی اک ریل یہ دیکھو جادو کا کھیل کرسی پر ڈالی چادر کرسی بن گئی اک بندر بندر پی گیا نو من تیل یہ دیکھو جادو کا کھیل ڈال کے اک کمبل سر پر غائب ہو گیا ...

    مزید پڑھیے

    عیدی

    پاپا میرا ہار تو دیکھو امی یہ شلوار تو دیکھو اوہو یہ گوٹے کا دامن آہا یہ کمخواب کی اچکن کیوں جلتی ہو پیاری بہنو دیکھو میری ٹوپی شہنو بھولا بھالا سیدھا سادہ میں ہوں پھولوں کا شہزادہ میں ہوں ملکہ دیکھو بھائی سات سمندر پار سے آئی اللہ دیکھو سدو آپا عیدی بانٹ رہے ہیں ...

    مزید پڑھیے

    نوک جھونک

    بھائی مجھ سے ہر دم لڑتی ہو ایک کی سو سو جڑتی ہو اپنی ذات کو بھولی ہو تم تو بالکل مولی ہو بہن میں یہ بات نہیں بھولی ہاضم ہوتی ہے مولی بھائی ہو یا دشمن ہو تم تھالی کے بینگن ہو بھائی بینگن اچھا ہے بہنا بے گن اس کو مت کہنا تم ہو آفت چھوٹی سی تم ہو بھنڈی موٹی سی بہن بھنڈی کی کیا بات ہے ...

    مزید پڑھیے

    ننھا سیاح

    میں ہوں اک ننھا سیاح میں ہوں اک ننھا سیاح کشتی لے کر لنگر لے کر کشتی بیچ سمندر لے کر میں گھوموں گا دنیا دنیا لندن پیرس قسطنطنیہ سیر کروں گا دھیرے دھیرے میں ڈھونڈوں گا نئے جزیرے میں ہوں اک ننھا سیاح میں ہوں اک ننھا سیاح مجھ میں ہے کافی بل بوتا میں ہوں ننھا ابن بطوطہ میں پاکستانی ...

    مزید پڑھیے

    چاٹ کا دونا

    یہ چینی کی گڑیا ہے یا ظالم بس کی پڑیا یہ بد صورت گڈا ہے یا یورپ دیس کا بونا ہم بھی ایک کھلونا یارو تم بھی ایک کھلونا ٹینک کو دیکھو رینگ رہا ہے کیسا فٹ فٹ فٹ فٹ اونٹ کو دیکھو دوڑ رہا ہے کیسا اونا پونا ہم بھی ایک کھلونا یارو تم بھی ایک کھلونا مرغا ککڑوں کوں کرتا ہے مرغی کٹ کٹ کٹ کٹ چور ...

    مزید پڑھیے

    نیا کلنڈر

    فروری پھولوں کی گاڑی پہ سوار آتی ہے مارچ آتا ہے تو باغوں میں بہار آتی ہے ہم نے بلا جو گھمایا تو کئی بھاگ لیے ایک چوکے ہی میں اپریل مئی بھاگ لیے تیز گرمی نے پسینے میں نہایا ہم کو جون جولائی نے دو ماہ ستایا ہم کو یہ خبر لے کے اگست اور ستمبر آئے امتحانوں میں بڑی شان کے نمبر آئے یاد ...

    مزید پڑھیے