عجب احساس سے عاری ہے دنیا
عجب احساس سے عاری ہے دنیا مگر پھر بھی بہت پیاری ہے دنیا نہیں چھوڑے گی جب تک سانس باقی ہماری جان پہ بھاری ہے دنیا کبھی سمٹے کسی اک شخص میں یہ کبھی افلاک پہ طاری ہے دنیا سکندر کی کبھی محبوب ہے یہ کبھی مجنوں کی بے زاری ہے دنیا نکل جاؤ سلیقے سے یہاں سے اسی نقطے کی تیاری ہے ...