سعید عباس سعید

سعید عباس سعید کے مضمون

    آج کا نوجوان مذہب بیزار کیوں ہے؟ کیا اسلام کی دعوت کمزور ہاتھوں میں ہے

    آخر کیا وجہ ہے کہ الیکٹرانک میڈیا اور سوشل میڈیا کے اس ابلاغی دور میں سانس لینے والی یہ انتہائی باخبر نسل ، مذہب کے سادہ سے اصول اور تعلیمات سمجھنے سے قاصر ہے؟ مذہب بیزاری کی اس شدید لہر کا ذمہ دار آخر کون ہے ؟کیوں اسلام کے واضح اور پُرحکمت احکامات جنہوں نے عرب کے انتہائی انحطاط پذیر معاشرے سے تعلق رکھنے والے صحرا نشینوں کی کایا پلٹ دی تھی ۔۔۔ان کو یہ بہترین آئی کیو لیول کی حامل نسل صحیح طور پر سمجھنے میں ناکام نظر آتی ہے ؟

    مزید پڑھیے

    الکیمسٹ: انسان کے باطنی سفر کی ایک جھلک اور حکمت کے موتی

    پاؤلو کاہلو کا شہرہ آفاق ناول۔۔۔اس میں ایسا کیا ہے کہ چھ کروڑ کاپیاں بک چکی ہیں اور اسی زبانوں میں ترجمہ ہوچکا ہے۔ اس ناول میں زندگی کے کون سے رازہیں جن سے پاؤلو نے اٹھایا پردہ؟ انسان کے باطنی سفر کی ایک جھلک اور چند حکمت کے موتی آپ بھی سمیٹ لی جیے۔

    مزید پڑھیے

    افسانہ: ایک ایسے لکھاری کی کہانی جس سے اس کی کہانی روٹھ گئی تھی

    زندگی چھوٹی چھوٹی کہانیوں کا مجموعہ ہے۔۔۔کوئی کہانی کا حصہ ہے تو کوئی کہانی گو۔۔۔کوئی کہانیاں بُن رہا ہے تو کوئی کہانی کی تلاش میں ہے۔۔۔یہ افسانہ بھی ایک ایسے کہانی کار کی کہانی ہے جو کہانیاں لکھتا لکھتا خود کہانی بن چکا تھا۔

    مزید پڑھیے

    کتابیں جھانکتی ہیں بند الماری کے شیشوں سے

    کیا زمانے تھے جب حُسن کے معیارات اور عشق کے معاملات کے بیان کے لئے بھی شاعر کتاب کے استعارے کا سہارا لیتے تھے۔کبھی خوبصورت چہرے کو کتابی چہرہ کہہ دیا تو کبھی محبوب کو غزل کی کتاب سے تشبیہ دے دی ۔

    مزید پڑھیے

    انتخابِ سخن: اردو شاعری سے انتخاب

    الف یار پر ایک نیا سلسلہ : اتنخابِ سخن"۔۔۔اس سلسلے کے تحت ہر ہفتے ایسے شعرا کا کلام پیش کیا جائے گا جو اردو شاعری میں نیا نام ہیں۔ آآج سعید عباس سعید کی ایک غزل اور ایک نظم پیش خدمت ہے۔

    مزید پڑھیے

    اقبال کی زندگی کے آخری لمحات اور کچھ خاص باتیں!

    برصغیر کے مسلمانوں میں عقابی روح بیدار کرنے والا اور انہیں ستاروں سے آگے کے جہانوں کا پتہ بتانے والا داناۓ راز بستر علالت پر تھا. مرض میں رفتہ رفتہ اضافہ ہو رہا تھا۔ ان کے کمرے میں میاں محمد شفیع، ڈاکٹر عبدالقیوم اور راجہ حسن اختر رنجیدہ مغموم ان کی پل پل بگڑتی ہوئی حالت کو بے بسی سے دیکھ رہے تھے۔ ان اصحاب کے علاوہ اقبال کا باوفا خادم علی بخش بھی ان کی خدمت میں موجود تھا۔ لگ بھگ رات کے 2 بجے ہوں گے جب اقبال کے صاحبزادے جاوید اقبال کمرے میں داخل ہوئے۔ اقبال نے نحیف سی آواز میں پوچھا " کون ہے؟ "

    مزید پڑھیے

    جگرمرادآبادی: ہم سے زمانہ خود ہے زمانے سے ہم نہیں

    انہیں مشاعروں کی جان سمجھا جاتا ہے۔ اس کی ایک وجہ تو ان کا ترنم اور خوبصورت لحن تھا اور دوسری وجہ ان کے کلام کے غنائیت اور سریلاپن۔۔۔ ان کے شعروں میں ایسی برجستگی اور روانی ہوتی تھی کہ سامعین کو سنتے سنتے ہی ازبر ہو جاتے تھے۔ یہی وجہ ہے کہ آج بھی ان کے اشعار نہ صرف زبان زد عام ہیں بلکہ کئی اشعار تو غالب کی طرح ضرب المثل کی حیثیت اختیار کر چکے ہیں۔

    مزید پڑھیے

    اپنا کپ خالی کی جیے: ذہن کو تازہ دم رکھیے، مگر کیسے

    Empty your mind, fill your life

    اکیسویں صدی کو انفارمیشن ایج کہا جاتا ہے، یہاں ہر طرف معلومات کی بمباری ہورہی ہے۔ ورقی میڈیا ہو کہ برقی میڈیا تمام ذرائع سے ہمارے ہمہ وقت رابطے میں رہنے کی وجہ سے ہمارا دماغ ہر وقت معلومات کے سمندر میں غوطہ زن رہتا ہے۔ معلومات کے اس بحر بے کراں میں صحیح اور غلط معلومات یوں شیروشکر ہیں کہ یہ فیصلہ کرنا بہت مشکل ہو جاتا ہے کہ سچ کیا ہے اور جھوٹ کیا۔۔۔ غلط کیا ہے اور درست کیا ۔ بعض اوقات ہم غلط معلومات کی بنیاد پر ایک اپنے ذہن میں نظریہ پال لیتے ہیں اور جب حقیقت ہم پر آشکار ہوتی ہے تو ہمارے لئے ا

    مزید پڑھیے

    میسلو کا نظریہ ضرورت اور کامیاب انسان

    اگرانسان کی نچلے درجے والی ضروریات مثلا جسمانی ضروریات پوری نہ ہوں تو یہ فرد کو اعلی درجے کی ضرورت یعنی خودشناسی کے درجے تک پہنچنے میں رکاوٹ بن جائے گی۔ اگر آدمی کو آکسیجن نہ ملے تو وہ اپنی پیاس بھول جائے گا ۔مفلسی میں انسان ایمان کو بھی بیچ ڈالتا ہے۔

    مزید پڑھیے
صفحہ 8 سے 9