Ritu Singh Rajput Rit

رہتو سنگھ راجپوت ریت

رہتو سنگھ راجپوت ریت کے تمام مواد

7 غزل (Ghazal)

    کسی کا زخم دے کر مسکرانا یاد آتا ہے

    کسی کا زخم دے کر مسکرانا یاد آتا ہے کسی کا اس پہ پھر مرہم لگانا یاد آتا ہے زمیں پہ بکھرے پھولوں کو کبھی جب میں اٹھاتی ہوں کسی کا توڑ کر دل چھوڑ جانا یاد آتا ہے الجھ کر کام میں جب بھول جاتی ہوں میں خود کو تب وہ ماں کا دودھ اور روٹی کھلانا یاد آتا ہے مجھے یاد آتی ہے اکثر کڑی وہ دھوپ ...

    مزید پڑھیے

    بد گمانی کا یہ عالم ہر جگہ پلنے لگا ہے

    بد گمانی کا یہ عالم ہر جگہ پلنے لگا ہے بھیڑ کا تنہا سفر اب روح کو کھلنے لگا ہے اب فلک کی روشنی آتی نہیں ہے گھر میں میرے نور میری زیست کا اب دن بہ دن ڈھلنے لگا ہے یار ہے خنجر بھی ہے تو فیصلہ بھی ہو ہی جائے وقت آیا ہے اگر تو وقت کیوں ٹلنے لگا ہے یاد میں اپنے پرندو کی ہوا ہے پیڑ ...

    مزید پڑھیے

    راتوں میں جگنے کے لیے اور چین کھونے کے لیے

    راتوں میں جگنے کے لیے اور چین کھونے کے لیے ہم نے محبت یار کی بیمار ہونے کے لیے کل ہم نے جب تارے گنے اور گفتگو کی چاند سے سارے چراغوں نے کہا تھا ہم سے سونے کے لیے ہم بے سبب ٹکرا گئے تھے عشق کے طوفان سے تھا ٹوٹنا بھی لازمی خود کو سنجونے کے لیے نور جہاں ہیں اور بھی شیریں زباں ہیں ...

    مزید پڑھیے

    محبت میں سکوں جانم بڑی مشکل سے ملتا ہے

    محبت میں سکوں جانم بڑی مشکل سے ملتا ہے مٹانا پڑتا ہے خود کو تبھی دل دل سے ملتا ہے اسے مت پوچھنا الجھا رہا جو صرف پھولوں میں پتا سب راستوں کا کانٹوں کے بسمل سے ملتا ہے یہ ہوگی بھول دل کی جو سفر آسان یہ سمجھے بڑی ٹیڑھی مشقت سے سفر منزل سے ملتا ہے بڑے جب سے ہوئے ہیں ہم فقط روزی میں ...

    مزید پڑھیے

    ملیں ہوں گی جفائیں اور غم فرقت ملا ہوگا

    ملیں ہوں گی جفائیں اور غم فرقت ملا ہوگا محبت سے بھرا وہ دل تبھی پتھر ہوا ہوگا محبت آگ ہے ایسی اگر اک بار لگ جائے بجھاؤ لاکھ تم چاہے دھواں اس کا صلہ ہوگا چراغ عشق تو اس نے جلایا تھا مری خاطر مگر میں ہی نہیں تو روشنی کا کیا ہوا ہوگا بہایا نام پر جس کے مری آنکھوں نے ہر آنسو کبھی کیا ...

    مزید پڑھیے

تمام