میری گڑیا
ڈاکٹر دیکھو میری گڑیا دے دو اس کو دوا کی پڑیا ہنستی ہے نہ روتی ہے ہر دم یہ تو سوتی ہے دانا پانی کچھ نہ کھائے چاہوں بھی تو چل نہ پائے کمزوری ہے یا بیماری ایسی کیوں ہے یہ بیچاری کوئی انجکشن دے دو ایسا کام کرے یہ میرے جیسا

جب بھی آتی لال پری خوشیاں لاتی لال پری رنگ برنگے سپنے دے کر دل بہلاتی لال پری صبح سویرے پیار سے آ کر مجھے اٹھاتی لال پری لڈو پیڑے بالوشاہی خوب کھلاتی لال پری جب بھولوں میں اپنا سبق یاد کراتی لال پری پنکھ پہ اپنے مجھے بٹھا کر سیر کراتی لال پری
ننھا منا بچہ ہوں میں لیکن بالکل سچا ہوں میں پڑھنا مجھ کو کم ہے بھاتا کھیل میں لیکن پکا ہوں میں میڈم کہتیں تم ہو گندے ممی کہتیں اچھا ہوں میں بھیا باجی سب سے لڑتا نہیں کسی سے ڈرتا ہوں میں چھوڑوں گا اب ساری شرارت توبہ ان سے کرتا ہوں میں
حامد شاکر اور مائیکل دیکھو میری چھوٹی سائیکل پیڈل مارو اڑ جاتی ہے ہینڈل موڑو مڑ جاتی ہے بریک دباؤ تو رکتی ہے بریک نہ دو تو لڑ جاتی ہے اک ننھی سی گھنٹی بھی ہے چپ رہتی ہے بجتی بھی ہے سائیکل ہے یہ کتنی پیاری دیتی ہے یہ خوب سواری
صبح سویرے ٹائم پر ہی آ جاتا ہوں میں اسکول ہر دن اپنا کام ہوں کرتا کبھی نہ کرتا اس میں بھول سب بچوں سے پیار ہوں کرتا یہ ہے میرا ایک اصول اچھا بچہ کہتے مجھ کو میں ہوں سب کی آنکھ کا پھول