مری جبیں کا مقدر کہیں رقم بھی تو ہو
مری جبیں کا مقدر کہیں رقم بھی تو ہو میں کس کو سامنے رکھوں کوئی صنم بھی تو ہو کرن کرن ترا پیکر کلی کلی چہرہ یہ لخت لخت بدن اب کہیں بہم بھی تو ہو مرے نصیب میں آخر خلا نوردی کیوں مری زمیں ہے تو اس پر مرا قدم بھی تو ہو ہر ایک شخص نے کتبہ اٹھا رکھا ہے یہاں کسی کے ہاتھ میں آخر کوئی علم ...