Rajeev Riyaz Pratapgarhi

راجیو ریاض پرتاپ گڑھی

راجیو ریاض پرتاپ گڑھی کے تمام مواد

10 غزل (Ghazal)

    تباہی درد اذیت کا کارواں لے کر

    تباہی درد اذیت کا کارواں لے کر کہاں سے آئیں ہوائیں دھواں دھواں لے کر بدن کا کیا ہے کھلونا ہے چاہے جو کھیلے چلا گیا ہے کوئی اپنے ساتھ جاں لے کر پلٹ کے آیا تو قدموں تلے زمین نہ تھی مرے خدا میں کہاں جاؤں آسماں لے کر تجھے پتہ ہی نہیں تو جہان ہے میرا میں کیا کروں گا ترے بعد یہ جہاں لے ...

    مزید پڑھیے

    پلکوں میں ہی اپنا اشک سکھانا ہوتا ہے

    پلکوں میں ہی اپنا اشک سکھانا ہوتا ہے کچھ خوابوں کو زندہ ہی دفنانا ہوتا ہے جانا پڑتا ہے کس کس کے در مجبوری میں لیکن وہ جانا جیسے مر جانا ہوتا ہے ٹھیک اسی پل مجھ میں چیخا کرتا ہے کوئی جس دم میری نیندوں کو گہرانا ہوتا ہے قد چھوٹا کر دیتی ہے بس پانے کی خواہش جیون میں کچھ چیزوں کو ...

    مزید پڑھیے

    اجنبی تھا وہ جس کو کھویا تھا

    اجنبی تھا وہ جس کو کھویا تھا پھر بھی میں ساری رات رویا تھا عمر بھر دور ہو نہ پائی تھکن میں نے پلکوں پہ اشک ڈھویا تھا ہو گئی ہے زمیں وہ اب بنجر جس جگہ اک فقیر رویا تھا داغ پانی کے لگ گئے تھے کئی میں نے ان کو لہو سے دھویا تھا لہریں روئیں لپٹ لپٹ کے بہت مجھ کو دریا نے جب ڈبویا تھا

    مزید پڑھیے

    پشت ہا پشت تجھے خون پلایا لالہ

    پشت ہا پشت تجھے خون پلایا لالہ پھر بھی رہتا ہے ترا سود بقایا لالہ تو ہی پوجا بھی بہت کرتا ہے مندر مندر اور تو نے ہی غریبوں کو ستایا لالہ ہائے بھی تجھ کو غریبوں کی نہیں لگتی ہے کیسا پرساد شوالے میں چڑھایا لالہ دروپدی کو تو بچایا تھا کنہیا تو نے کیوں نہ ملاح کی بیٹی کو بچایا ...

    مزید پڑھیے

    کچھ زیادہ ہی اگر رخت سفر رہتا ہے

    کچھ زیادہ ہی اگر رخت سفر رہتا ہے ہر گھڑی راہ میں مشکل میں بشر رہتا ہے اس لئے آپ کو پانے سے میں کرتا ہوں گریز قیمتی چیز کے کھو جانے کا ڈر رہتا ہے اس کی سانسوں سے مہکتی ہیں کئی دن سانسیں اس کو چھونے کا کئی روز اثر رہتا ہے کیسا جادو ہے کھلی آنکھوں سے دکھتا ہی نہیں بند کرتا ہوں تو وہ ...

    مزید پڑھیے

تمام