Rafiullah Mian

رفیع اللہ میاں

رفیع اللہ میاں کے تمام مواد

15 نظم (Nazm)

    غلطی

    اوپر سے بہہ کر آنے والی لہریں میرے مرکز کو بھینچ رہی ہیں گلابی رنگ جل کر سیاہ ہو رہا ہے آنکھ کے آئینے میں امید کی جھلک ہمیشہ ابھرتی رہتی ہے وہ وقت آ چکا آس پاس چلتے پھرتے وجود طاقت ور لہروں میں ڈھل گئے ہیں ذمہ داری دی جاتی ہے غیر ذمہ داری سے اور کچھ لوگ قہقہے لگانے پر خود کو مامور ...

    مزید پڑھیے

    سننا چاہو تو

    سنو تاکہ ان سنی دوسرے کو تکلیف نہ دے جو تمہارے لفظ ہیں انہیں قبول کر لو جیسے لفظ ایک بہتے رشتے میں بندھے ہوتے ہیں ویسے یہ معروض کی سچائیوں کے گرد مہین دھاگے لپیٹ دیتے ہیں ان کہی سے نکلتے ہیں تو گہرائی میں ان سنی کا دکھ ہمکتا ہے خواب پر صحراؤں کا تسلط ہے شور مچاتے ہیں سونے نہیں ...

    مزید پڑھیے

    ڈور سانسوں کی

    دروازے سے ٹکرا کر اندر آتی ہواؤں میں زندگی تھی اس سے انکار کی قیمت کسی نے نہیں پوچھی بس پھیپھڑوں نے خود کو تقسیم کر دیا میں سانس لینا چاہتا ہوں کھلی فضا میں لیکن بھر چکا ہے زہر میری دعا میں وہ سب مل کر دھکیلتے ہیں مجھے غاروں میں جہاں میرا پتھرایا ہوا بدن میرا خون مانگتا ہے جس میں ...

    مزید پڑھیے

    ایک لڑکی کی موت

    اس سے قبل موت تمہیں ایک قطرہ بنا دے دوسروں کی پلکوں پر اٹک سکنے کی قوت سے لبریز اگر تم پڑھنا چاہو ان شبدوں کو جو ہوا پر رکھے جاتے ہیں کہ ان کی خوشبو قید کی ذلت سے روشناس نہ ہو ان میں اشارہ ہے کہساروں پر بلند ہونے کا جب چھوٹے چھوٹے پتھر لڑھکانے کی کوشش کرتے ہیں نیچے اور تم ان کے سروں ...

    مزید پڑھیے

    نتیجہ

    آخر کار ایک دن مجھے خوشبو اور رنگوں سے بھرے تمہارے پہلو سے اٹھ کر وہاں جانا پڑ جائے گا جہاں بلند اور دشوار پہاڑوں کی گود میں وہ سب جو مٹی کی مہک والے بستر چھوڑ کر کانٹوں کی طرح اگتے ہیں اور روندنے والوں کو زخمی کر دیتے ہیں ہر لمحے ایک انتظار کی کیفیت میں رہتے ہیں تب ممکن ہے مجھے ...

    مزید پڑھیے

تمام