Raees Rampuri

رئیس رامپوری

  • 1930

رئیس رامپوری کے تمام مواد

10 غزل (Ghazal)

    خود اپنی ذلت و خواری نہ کرنا

    خود اپنی ذلت و خواری نہ کرنا کسی کم ظرف سے یاری نہ کرنا اگر تم شاد رہنا چاہتے ہو کسی کی بھی دل آزاری نہ کرنا اگر توفیق ہو سچ بولنے کی تو اپنی بھی طرف داری نہ کرنا تمہیں ہم جانتے پہچانتے ہیں کبھی ہم سے اداکاری نہ کرنا کسی کے ساتھ کر لینا عبادت ہر اک کے ساتھ مے خواری نہ کرنا نہ ...

    مزید پڑھیے

    جیسے کوئی ربط نہیں ہو جیسے ہوں انجانے لوگ

    جیسے کوئی ربط نہیں ہو جیسے ہوں انجانے لوگ کیا سے کیا ہو جاتے ہیں اکثر جانے پہچانے لوگ منہ سے بات نکلتے ہی سو گڑھ لیں گے افسانے لوگ بیٹھے بیٹھے بن لیتے ہیں کیسے تانے بانے لوگ دیر و حرم ہی سے دنیا کو ہوش کی راہیں ملتی ہیں دیر و حرم کے نام پہ ہی بن جاتے ہیں دیوانے لوگ کوئی انہیں ...

    مزید پڑھیے

    دل میں مرے ارمان بہت ہیں

    دل میں مرے ارمان بہت ہیں اس گھر میں مہمان بہت ہیں آپ زمانے کو کیا جانیں آپ ابھی نادان بہت ہیں ایسے ہی ہنس کر دل رکھ لو ویسے تو ارمان بہت ہیں ہے تو ان کا نام لبوں پر اتنے بھی اوسان بہت ہیں غور کرو گے تو کانٹوں کے گلشن پر احسان بہت ہیں

    مزید پڑھیے

    نیاز عشق سے ناز بتاں تک بات جا پہنچی

    نیاز عشق سے ناز بتاں تک بات جا پہنچی زمیں کا تذکرہ تھا آسماں تک بات جا پہنچی محبت میں کہیں اک رازداں تک بات جا پہنچی بس اب کیا تھا زمانے کی زباں تک بات جا پہنچی زمانہ تاڑ لے گا میں نہ کہتا تھا یہ اب سمجھے مجھے دیوانہ کہنے سے کہاں تک بات جا پہنچی نظام میکدہ پر تبصرے اور ہوش والوں ...

    مزید پڑھیے

    نظر میں سب کی مری بے خودی کا عالم ہے

    نظر میں سب کی مری بے خودی کا عالم ہے کسے خبر کہ بڑی بے بسی کا عالم ہے عجیب شے ہے یہ نیرنگئ زمانہ بھی کسی کا کوئی نہیں ہے کسی کا عالم ہے میں اب حقیقت دنیا سمجھ گیا شاید خود اپنے آپ سے بیگانگی کا عالم ہے ہر ایک دیکھ رہا ہے مرے تبسم کو کسے خبر جو مری زندگی کا عالم ہے مجھے عزیز ہے اب ...

    مزید پڑھیے

تمام