Obaidur Rahman

عبید الرحمان

عبید الرحمان کی غزل

    اپنا محاسبہ کبھی کرنے نہیں دیا

    اپنا محاسبہ کبھی کرنے نہیں دیا خود بینیوں نے ہم کو سنورنے نہیں دیا حالات نے اگرچہ سجھائی گداگری میری انا نے مجھ کو بکھرنے نہیں دیا طوفاں سے کھیلنے کا رہا شوق عمر بھر ساحل پہ جس نے مجھ کو اترنے نہیں دیا المایوں میں قید رہا اپنا سارا علم قلب و نظر کو ہم نے نکھرنے نہیں دیا دنیا ...

    مزید پڑھیے

    ہم برا کرتے یا بھلا کرتے

    ہم برا کرتے یا بھلا کرتے سوچ کر کوئی فیصلہ کرتے تم تعلق کا پاس تو رکھتے خوش نہ کرتے ہمیں خفا کرتے دوستو کاش دکھ کے لمحوں میں تم دوا کرتے ہم دعا کرتے کر دی دشوار رہ گزار زیست اور کیا کام رہنما کرتے رکھتے رشتوں میں یوں توازن ہم کچھ وفا کرتے کچھ جفا کرتے سر اٹھاتے قبولیت کے ...

    مزید پڑھیے

    نقاب چہرے سے میرے ہٹا رہی ہے غزل

    نقاب چہرے سے میرے ہٹا رہی ہے غزل حصار ذات سے باہر بلا رہی ہے غزل یہ کون ہے جو بہت بے قرار ہے مجھ میں یہ کس کے قرب میں یوں کسمسا رہی ہے غزل وہ خول جس میں مقید ہوں ٹوٹنے کو ہے مجھے بہار کا مژدہ سنا رہی ہے غزل وجود کا ہوا جاتا ہے فلسفہ پانی رموز ذات سے پردے اٹھا رہی ہے غزل جو معترض ...

    مزید پڑھیے

    ہے آج اندھیرا ہر جانب اور نور کی باتیں کرتے ہیں

    ہے آج اندھیرا ہر جانب اور نور کی باتیں کرتے ہیں نزدیک کی باتوں سے خائف ہم دور کی باتیں کرتے ہیں تعمیر و ترقی والے ہیں کہیے بھی تو ان کو کیا کہیے جو شیش محل میں بیٹھے ہوئے مزدور کی باتیں کرتے ہیں یہ لوگ وہی ہیں جو کل تک تنظیم چمن کے دشمن تھے اب آج ہمارے منہ پر یہ دستور کی باتیں ...

    مزید پڑھیے

    نکھرنا عقل و خرد کا اگر ضروری ہے

    نکھرنا عقل و خرد کا اگر ضروری ہے جنوں کی راہبری میں سفر ضروری ہے حقیقتوں سے جو ہوتا ہے آشنا اے دوست تو اس کے واسطے راہ خطر ضروری ہے کسی کی نیچی نظر کا سلام ساتھ رہے سفر کے واسطے زاد سفر ضروری ہے مگر یہ شرط ہے ہر لفظ روح سے نکلے دعائے نیم شبی میں اثر ضروری ہے دلوں کا حال نہ چہروں ...

    مزید پڑھیے

    مسئلے میرے سبھی حل کر دے

    مسئلے میرے سبھی حل کر دے ورنہ یا رب مجھے پاگل کر دے وقت کی دھوپ میں جلتا ہے بدن مجھ پہ سایہ کوئی آنچل کر دے ایسی تہذیب سے حاصل کیا ہے جو بھرے شہر کو جنگل کر دے روک رکھی ہے گھٹا آنکھوں میں ورنہ بہہ جائے تو جل تھل کر دے وہ جو رکھتا ہے مجھے نظروں میں کہیں نظروں سے نہ اوجھل کر ...

    مزید پڑھیے
صفحہ 3 سے 3