Obaidullah Aleem

عبید اللہ علیم

پاکستان کے ممتاز ترین جدید شاعروں میں شامل

One of the most outstanding modern poets of Pakistan.

عبید اللہ علیم کی نظم

    سچا جھوٹ

    میں بھی جھوٹا تم بھی جھوٹے آؤ چلو تنہا ہو جائیں کون مریض اور کون مسیحا اس دکھ سے چھٹکارا پائیں آنکھیں اپنی خواب بھی اپنے اپنے خواب کسے دکھلائیں اپنی اپنی روحوں میں سب اپنے اپنے کوڑھ سجائیں اپنے اپنے کندھوں پر سب اپنی اپنی لاش اٹھائیں بیٹھ کے اپنے اپنے گھر میں اپنا اپنا جشن ...

    مزید پڑھیے

    آئینہ

    میں آئینہ ہوں اور ہر آنے والے کو وہی چہرہ دکھاتا ہوں جو میرے سامنے لائے مگر اب تھک گیا ہوں چاہتا ہوں کوئی مجھ کو اس طرح دیکھے کہ چکنا چور ہو جاؤں

    مزید پڑھیے

    ساتھی سے

    میں خود ہی اپنی بہار سے روٹھنے لگوں گر تو تم مجھے روٹھنے نہ دینا جو وار لمحے کا ہو وہ سہنا یہ سوچ لینا کہ ایک لمحہ گریز کا کیسے محبتوں کی اک عمر پامال کر کے گزر رہا ہے

    مزید پڑھیے

    وجود اپنا مجھے دے دو

    تمہارے ہیں کہو اک دن کہو اک دن کہ جو کچھ بھی ہمارے پاس ہے سب کچھ تمہارا ہے کہو اک دن جسے تم چاند سا کہتے ہو وہ چہرہ تمہارا تھا ستارہ سی جنہیں کہتے ہو وہ آنکھیں تمہاری ہیں جنہیں تم شاخ سی کہتے ہو وہ بانہیں تمہاری ہیں کبوتر تولتے ہیں پر تو پروازیں تمہاری ہیں جنہیں تم پھول سی کہتے ہو ...

    مزید پڑھیے

    دعا دعا چہرہ

    دعا دعا وہ چہرہ حیا حیا وہ آنکھیں صبا صبا وہ زلفیں چلے لہو گردش میں رہے آنکھ میں دل میں بسے مرے خوابوں میں جلے اکیلے پن میں ملے ہر اک محفل میں دعا دعا وہ چہرہ کبھی کسی چلمن کے پیچھے کبھی درخت کے نیچے کبھی وہ ہاتھ پکڑتے کبھی ہوا سے ڈرتے کبھی وہ بارش اندر کبھی وہ موج سمندر کبھی وہ ...

    مزید پڑھیے

    الفاظ

    یہ لفظ سقراط لفظ عیسیٰ میں ان کا خالق یہ میرے خالق یہی ازل ہیں یہی ابد ہیں یہی زماں ہیں یہی مکاں ہیں یہ ذہن تا ذہن رہگزر ہیں یہ روح تا روح اک سفر ہیں صداقت عصر بھی یہی ہیں کراہت جبر بھی یہی ہیں علامت درد بھی یہی ہیں کرامت صبر بھی یہی ہیں بغیر تفریق رنگ و مذہب زمیں زمیں ان کی ...

    مزید پڑھیے
صفحہ 2 سے 2