Obaidullah Aleem

عبید اللہ علیم

پاکستان کے ممتاز ترین جدید شاعروں میں شامل

One of the most outstanding modern poets of Pakistan.

عبید اللہ علیم کے تمام مواد

43 غزل (Ghazal)

    وہ خواب خواب فضائے طرب نہیں آئی

    وہ خواب خواب فضائے طرب نہیں آئی عجیب ہی تھی وہ شب پھر وہ شب نہیں آئی جو جسم و جاں سے چلی جسم و جاں تلک پہنچی وہ موج گرمی رخسار و لب نہیں آئی تو پھر چراغ تھے ہم بے چراغ راتوں کے پلٹ کے گزری ہوئی رات جب نہیں آئی عجب تھے حرف کی لذت میں جلنے والے لوگ کہ خاک ہو گئے خوئے ادب نہیں آئی جو ...

    مزید پڑھیے

    کوئی دھن ہو میں ترے گیت ہی گائے جاؤں

    کوئی دھن ہو میں ترے گیت ہی گائے جاؤں درد سینے میں اٹھے شور مچائے جاؤں خواب بن کر تو برستا رہے شبنم شبنم اور بس میں اسی موسم میں نہائے جاؤں تیرے ہی رنگ اترتے چلے جائیں مجھ میں خود کو لکھوں تری تصویر بنائے جاؤں جس کو ملنا نہیں پھر اس سے محبت کیسی سوچتا جاؤں مگر دل میں بسائے ...

    مزید پڑھیے

    عذاب آئے تھے ایسے کہ پھر نہ گھر سے گئے

    عذاب آئے تھے ایسے کہ پھر نہ گھر سے گئے وہ زندہ لوگ مرے گھر کے جیسے مر سے گئے ہزار طرح کے صدمے اٹھانے والے لوگ نہ جانے کیا ہوا اک آن میں بکھر سے گئے بچھڑنے والوں کا دکھ ہو تو سوچ لینا یہی کہ اک نوائے پریشاں تھے رہ گزر سے گئے ہزار راہ چلے پھر وہ رہ گزر آئی کہ اک سفر میں رہے اور ہر ...

    مزید پڑھیے

    میں کیسے جیوں گر یہ دنیا ہر آن نئی تصویر نہ ہو

    میں کیسے جیوں گر یہ دنیا ہر آن نئی تصویر نہ ہو یہ آتے جاتے رنگ نہ ہوں اور لفظوں کی تنویر نہ ہو اے راہ عشق کے راہی سن چل ایسے سفر کی لذت میں تری آنکھوں میں نئے خواب تو ہوں پر خوابوں کی تعبیر نہ ہو گھر آؤں یا باہر جاؤں ہر ایک فضا میں میرے لیے اک جھوٹی سچی چاہت ہو رسموں کی کوئی زنجیر ...

    مزید پڑھیے

    مٹی تھا میں خمیر ترے ناز سے اٹھا

    مٹی تھا میں خمیر ترے ناز سے اٹھا پھر ہفت آسماں مری پرواز سے اٹھا انسان ہو کسی بھی صدی کا کہیں کا ہو یہ جب اٹھا ضمیر کی آواز سے اٹھا صبح چمن میں ایک یہی آفتاب تھا اس آدمی کی لاش کو اعزاز سے اٹھا سو کرتبوں سے لکھا گیا ایک ایک لفظ لیکن یہ جب اٹھا کسی اعجاز سے اٹھا اے شہسوار حسن یہ ...

    مزید پڑھیے

تمام

16 نظم (Nazm)

    وصالیہ

    سب بارشیں ہو کے تھم چکی تھیں روحوں میں دھنک اتر رہی تھی میں خواب میں بات کر رہا تھا وہ نیند میں پیار کر رہی تھی احوال ہی اور ہو رہے تھے لذت میں وصال رو رہے تھے بوسوں میں دھلے دھلائے دونوں نشے میں لپٹ کے سو رہے تھے چھوٹا سا حسین سا وہ کمرہ اک عالم خواب ہو رہا تھا خوشبو سے گلاب ہو ...

    مزید پڑھیے

    یاد

    کبھی کبھی کوئی یاد کوئی بہت پرانی یاد دل کے دروازے پر ایسے دستک دیتی ہے شام کو جیسے تارا نکلے صبح کو جیسے پھول جیسے دھیرے دھیرے زمیں پر روشنیوں کا نزول جیسے روح کی پیاس بجھانے اترے کوئی رسول جیسے روتے روتے اچانک ہنس دے کوئی ملول کبھی کبھی کوئی یاد کوئی بہت پرانی یاد دل کے دروازے ...

    مزید پڑھیے

    اپنے شہروں کے لئے دعا

    پاکستان کے سارے شہرو زندہ رہو پایندہ رہو روشنیوں رنگوں کی لہرو زندہ رہو پایندہ رہو باطل سے تم کبھی نہ ڈرنا ظلم کبھی منظور نہ کرنا عظمت و ہیبت کی دیوارو زندہ رہو پایندہ رہو عکس پڑیں جس جگہ تمہارے چمکیں زمینیں ان کی ضیا سے میرے وطن کے چاند ستارو زندہ رہو پایندہ رہو موسم آئیں گزرتے ...

    مزید پڑھیے

    مرثیہ

    اداس یادوں کی مضمحل رات بیت بھی جا کہ میری آنکھوں میں اب لہو ہے نہ خواب کوئی میں سب دئیے طاق آرزو کے بجھا چکا ہوں تو ہی بتا اب کہ مرگ مہتاب و خون انجم پہ نذر کیا دوں نہ میرا ماضی نہ میرا فردا بکھر گئی تھی جو زلف کب کی سنور چکی ہے اور آنے والی سحر بھی آ کر گزر چکی ہے اداس یادوں کی ...

    مزید پڑھیے

    کیتھارسس

    مجھے خبر ہے تمہاری آنکھوں میں جو چھپا ہے تمہارے چہرے پہ جو لکھا ہے لہو جو ہر آن بولتا ہے مجھے بتا دو اور اپنے دکھ سے نجات پا لو

    مزید پڑھیے

تمام