ساتھی سے

میں خود ہی اپنی بہار سے روٹھنے لگوں گر
تو تم مجھے روٹھنے نہ دینا
جو وار لمحے کا ہو وہ سہنا
یہ سوچ لینا
کہ ایک لمحہ گریز کا
کیسے
محبتوں کی اک عمر پامال کر کے گزر رہا ہے