Neel Ahmed

نیل احمد

نیل احمد کی نظم

    رہائی

    ایک لمحہ محیط عالم ہے دسترس میں کئی زمانے ہیں سوچ کا اک گھنا سا جنگل ہے اور اس میں فقط خزانے ہیں ان خیالوں میں قید ہوں کب سے یہ رہائی کے کچھ بہانے ہیں

    مزید پڑھیے

    یوم مزدور

    دیوار پہ مزدور کی تصویر سجا کر اخبار کے کونے میں خبر ایک لگا کر کچھ کارڈ بھی مزدور کے ہاتھوں میں اٹھا کر دو چار غریبوں کو بھی دھرتی پہ بٹھا کر ان میں سے کسی ایک کو اسٹیج پر لا کر پھر اس کی کہانی سبھی لوگوں کو سنا کر تقریر کرا کر تو کبھی تالی بجا کر مزدور کو مزدور کا عرفان دلا کر اور ...

    مزید پڑھیے
صفحہ 3 سے 3