بے لباسی تباہ کر دے گی
بے لباسی تباہ کر دے گی یہ اداسی تباہ کر دے گی جو گماں کو یقین میں بدلا روح پیاسی تباہ کر دے گی خود فریبی رہے تو اچھا ہے خود شناسی تباہ کر دے گی واہمہ واہمہ ہی رہنے دو حق شناسی تباہ کر دے گی خود کو رکھ کے نہ بھول جاؤں کہیں بد حواسی تباہ کر دے گی