نذیر نظر کی غزل

    وہ شعر سن کے مرا ہو گیا دوانہ کیا

    وہ شعر سن کے مرا ہو گیا دوانہ کیا میں سچ کہوں گا تو مانے گا یہ زمانہ کیا کبھی تو آنا ہے دنیا کے سامنے اس کو اب اس کو ڈھونڈھنے دیر و حرم میں جانا کیا سنا ہے کام چلاتے ہو تم بہانوں سے ادھار دو گے مجھے بھی کوئی بہانہ کیا تمہاری یادوں کی گرمی ہے سرد راتوں میں لحاف ایسے میں اب اوڑھنا ...

    مزید پڑھیے

    اس طرح ہم کو جا بہ جا کیجے

    اس طرح ہم کو جا بہ جا کیجے اپنی یادوں میں مبتلا کیجے سب ہی مطلب کے یار ہیں جاناں کوئی اپنا نہیں ہے کیا کیجے عشق والوں کی شرط ایسی ہے اپنی صورت کو چاند سا کیجے فون پر بات خوب کر لی ہے اب تو ملنے کا حوصلہ کیجے کوئی تو حل ضرور نکلے گا تلخ موضوع پہ مشورہ کیجے زندگی کہتے اک تماشا ...

    مزید پڑھیے

    چرائے نظریں کبھی مڑ کے دیکھتا بھی ہے

    چرائے نظریں کبھی مڑ کے دیکھتا بھی ہے کہ تیر ترچھی نگاہوں کے پھینکتا بھی ہے عجیب شخص ہے لکھ کر پھر اپنے دل کا ورق نہ جانے کون سی وحشت میں موڑتا بھی ہے تم اس پہ چل کے مری ذات میں چلے آؤ یہ پل صراط تمہارے لیے کھلا بھی ہے سمجھ کے سوچ کے آنا کہ اس محبت میں جہاں سکون ہے اس میں تو رت جگا ...

    مزید پڑھیے

    رہبری کے لئے رہنما چھوڑ دو

    رہبری کے لئے رہنما چھوڑ دو جا رہے ہو تو اپنا پتہ چھوڑ دو حوصلوں سے کرو پار دریا کو تم کشتیاں چھوڑ دو ناخدا چھوڑ دو تاکہ احساس ذہنوں میں زندہ رہے شاخ پر ایک پتہ ہرا چھوڑ دو یاد اس کی نہ راہوں سے بھٹکے کہیں جگنوؤں کو چمکتا ہوا چھوڑ دو

    مزید پڑھیے

    یہ کعبہ یہ کاشی حرم دیکھتے ہیں (ردیف .. ے)

    یہ کعبہ یہ کاشی حرم دیکھتے ہیں کہ اپنا خدا تجھ میں ہم دیکھتے ہیں زمانے کے سب خوب صورت نظارے تمہاری ہی آنکھوں سے ہم دیکھتے ہیں نہیں کچھ بھروسہ ہمیں اگلے پل کا نظر بھر کے تم کو صنم دیکھتے ہیں تری انتظاری سے اکتا گیا دل تری راہ مدت سے ہم دیکھتے ہیں یہی نسل نو کا طریقہ ہے ...

    مزید پڑھیے

    بن کے اک مصرعۂ نمناک نظر تک پہنچا

    بن کے اک مصرعۂ نمناک نظر تک پہنچا موجزن عشق مرا عرش و قمر تک پہنچا کس طرح بھولوں بتا خوف سے جرجر آنکھیں دیکھتے دیکھتے پانی مرے سر تک پہنچا اشتہاروں میں ہی گم ہو گئی کل آوازیں سب نے بس دیکھا سنا کون خبر تک پہنچا حکمرانوں کو فقط ووٹ سے مطلب ورنہ کس نے مفلس کی سنی کون ادھر تک ...

    مزید پڑھیے

    کیا تم نے بھی ہے کل رتجگا کیا

    کیا تم نے بھی ہے کل رتجگا کیا تمہیں بھی عشق ہم سے ہو گیا کیا مرا تو مدعا تو مسئلہ تھی بچھاتا گر تجھے تو اوڑھتا کیا یہاں جس کو بھی دیکھو زعم میں ہے ہمارے شہر کو آخر ہوا کیا مرے اطراف میں تیری صدا تھی تجھے دیر و حرم میں ڈھونڈھتا کیا ہے تیرے ذہن میں ترک تعلق تجھے پھر ہم سا کوئی مل ...

    مزید پڑھیے

    ٹیس اک اٹھے بدن میں جوار پلنا چاہیے

    ٹیس اک اٹھے بدن میں جوار پلنا چاہیے آپ کے سینے میں اک سنگرام چلنا چاہیے ہم بنائیں گے دوبارہ سونے کی چڑیا اسے اس نئی امید کا سورج نکلنا چاہیے اے سیاست ہو مبارک تو نے یہ بتلا دیا بھائی کو بھائی سے کیسے دور چلنا چاہیے کیا کہا تم نے تمہیں یہ رنگ بھایا ہی نہیں تم مصور ہو تمہیں ہر ...

    مزید پڑھیے

    جیت کر بھی پھر سے ہاری زندگی

    جیت کر بھی پھر سے ہاری زندگی پوچھئے مت کیوں گزاری زندگی اک مہاجن سب کے اوپر ہے کھڑا جس نے ہم کو دی ادھاری زندگی چنا کتھا لگ رہا ہے آئے دن پان بیڑی اور سپاری زندگی اک طرف محمود سا انداز ہے اک طرف مینا کماری زندگی ہو گئی ہے اس ہنیؔ سے بور جب پھر تو بس راحتؔ پکاری زندگی چین کی ...

    مزید پڑھیے

    اگر وہ حادثہ پھر سے ہوا تو

    اگر وہ حادثہ پھر سے ہوا تو میں تیرے عشق میں پھر پڑ گیا تو کہ اس کا روٹھنا بھی لازمی ہے منع لوں گا اگر ہوگا خفا تو مری الجھن سلجھتی جا رہی ہے دکھایا ہے تمہی نے راستہ تو یقیناً راز دل میں کھول دوں گا دیا اپنا جو اس نے واسطہ تو چلو کچھ دیر رو لیں ساتھ مل کر کوئی لمحہ خوشی کا مل گیا ...

    مزید پڑھیے