نامی نادری کے تمام مواد

10 غزل (Ghazal)

    سب اصول زندگی بے کار ہو کے رہ گئے

    سب اصول زندگی بے کار ہو کے رہ گئے ہم اسیر کاکل دل دار ہو کے رہ گئے حال دل نا قابل اظہار ہو کے رہ گیا ہم کسی کے نخروں سے بیزار ہو کے رہ گئے وہ جو ہرنوں کی طرح چوکڑیاں بھرتے تھے کبھی وقت کی رفتار سے لاچار ہو کے رہ گئے جانے والا چل بسا داغ جدائی دے گیا اور سب احباب شبنم بار ہو کے رہ ...

    مزید پڑھیے

    گل بھی مانند خار ہیں اب تو

    گل بھی مانند خار ہیں اب تو ننگ فصل بہار ہیں اب تو ہم وطن دل فگار ہیں اب تو سب کے سب شعلہ بار ہیں اب تو جن کے دم سے بہار آئی تھی وہ بھی آنکھوں میں خار ہیں اب تو جن پہ دار و مدار گلشن تھا وہ سیاست شعار ہیں اب تو کیا ابھی دیر ہے قیامت میں ہم بہت بے قرار ہیں اب تو ایک دو تین چار ہو تو ...

    مزید پڑھیے

    اف ری ناز و نیاز کی باتیں

    اف ری ناز و نیاز کی باتیں باؤلے لوگ باؤلی باتیں اب کہاں ہیں وہ اپنوں سی باتیں اجنبی لوگ اجنبی باتیں مہکی مہکی وہ رات کی رانی شبنمی راتیں شبنمی باتیں وہ بھی کیا شخص ہے سبحان اللہ پھول سا چہرہ خار سی باتیں ٹوٹ جاتے ہیں ریشمی رشتے یاد آتی ہیں ریشمی باتیں ہائے وہ دودھ میں دھلا ...

    مزید پڑھیے

    زندگی بس مسکرا کے رہ گئی

    زندگی بس مسکرا کے رہ گئی کیوں ہمیں ناحق رجھا کے رہ گئی وقت نے اپنی روش بدلی نہیں آدمیت غل مچا کے رہ گئی زندگی گھبرا گئی حالات سے بے بسی اپنی جتا کے رہ گئی دل کی حسرت آج تک نکلی نہیں دل ہی دل میں گھٹ گھٹا کے رہ گئی حسن والوں کی جسارت کیا کہیں شرمساری سر جھکا کے رہ گئی مڑ کے وہ ہم ...

    مزید پڑھیے

    زندگی میں بڑے خسارے ہیں

    زندگی میں بڑے خسارے ہیں چین سے کس نے دن گزارے ہیں ساتھ رہ کے بھی نیارے نیارے ہیں ہم بھی کیا آسماں کے تارے ہیں بس ہمیں آفتوں کے مارے ہیں ورنہ یاروں کے وارے نیارے ہیں زندگی تیرے بل نہیں نکلے ہم اگر ہارے تجھ سے ہارے ہیں فرق دیر و حرم سے کیا لینا ایک دریا کے دو کنارے ہیں نیکیوں ہی ...

    مزید پڑھیے

تمام