Nalini Vibha Nazli

نلنی وبھا نازلی

نلنی وبھا نازلی کے تمام مواد

8 غزل (Ghazal)

    کاش ہندو نہ مسلماں ہوتا

    کاش ہندو نہ مسلماں ہوتا صرف اک پیارا سا انساں ہوتا امن کے پھول مہکتے ہر سو ہر نگر ایک گلستاں ہوتا دھرم کے نام پہ ہوتے نہ فساد فتنہ و شر کا نہ طوفاں ہوتا زندگی بنتی نہ ویران کھنڈر خون انساں کا نہ ارزاں ہوتا شہر کی روح نہ ہوتی گھائل اتنا خونخوار نہ انساں ہوتا اس طرح بنتا نہ ...

    مزید پڑھیے

    اک چراغاں رات بھر پانی پہ ہے

    اک چراغاں رات بھر پانی پہ ہے روشنی کا اک نگر پانی پہ ہے عکس ڈھلتی شب کے رنگ و نور کا جاذب قلب و نظر پانی پہ ہے چھیڑتی ہے راگنی پتوار کیا ایک نغمہ سربسر پانی پہ ہے چاند کی اٹکھیلیاں لہروں کے ساتھ کھیل جاری رات بھر پانی پہ ہے کشتیاں ان کی سونامی لے گئی جن غریبوں کا بسر پانی پہ ...

    مزید پڑھیے

    ابر کی اوٹ سے چھلکا ہے ادھر دھوپ کا رنگ

    ابر کی اوٹ سے چھلکا ہے ادھر دھوپ کا رنگ ہے سکوں بخش بہت وقت سحر دھوپ کا رنگ وادیاں جھیلیں ہوں پربت ہوں کہ ہوں دشت و دمن کتنے لگتے ہیں حسیں چمکے اگر دھوپ کا رنگ انجمن شب کی اٹھی نور سحر آتے ہی اوڑھنے لگ گئے گلشن میں شجر دھوپ کا رنگ شب کی تاریکی میں سوئے تھے جو تھک کر طائر تازہ دم ...

    مزید پڑھیے

    یہ عناصر سے بنا تن کا مکاں کچھ بھی نہیں

    یہ عناصر سے بنا تن کا مکاں کچھ بھی نہیں ماسوائے زحمت و بار گراں کچھ بھی نہیں اس کی رحمت کے بنا ہے زندگی بے فائدہ چار دن کا کھیل ہے عمر رواں کچھ بھی نہیں جسم کی لذت کے پیچھے کیوں بھٹکتا ہے مدام روح میں رب کو بسا لے جسم و جاں کچھ بھی نہیں ہیں غرض کے رشتے ناطے ہو ضرورت تو لگاؤ ورنہ ...

    مزید پڑھیے

    وہ امتحان میں جب ہم کو ڈال دیتا ہے

    وہ امتحان میں جب ہم کو ڈال دیتا ہے جو لا جواب ہوں ایسے سوال دیتا ہے وہ میری فکر تغزل میں ڈھال دیتا ہے مرا خدا مجھے نازک خیال دیتا ہے اتارتا ہے مرے ذہن پر نئے اشعار دھنک کے رنگ غزل میں وہ ڈال دیتا ہے یہ پنچھیوں کے جو نغمے سنائی دیتے ہیں کوئی تو دیتا ہے سر ان کو تال دیتا ہے پناہ ...

    مزید پڑھیے

تمام