Najma Jafari

نجمہ جعفری

نجمہ جعفری کی غزل

    اے محو ناز میرا جہاں اک نظر تو دیکھ

    اے محو ناز میرا جہاں اک نظر تو دیکھ ہوتی ہے کس طرح شب غم کی سحر تو دیکھ یہ کیا کہا کہ کوئی نہیں قدرداں مرا تجھ کو قسم ہے میری طرف اک نظر تو دیکھ چھائی ہے بزم حسن میں اب بھی فسردگی پہنچا کہاں تلک غم دل کا اثر تو دیکھ منزل کا ہوش ہے نہ ہے کچھ راہ کی خبر کتنا عجیب ہے یہ ہمارا سفر تو ...

    مزید پڑھیے

    مجھے بھی سوز محبت کی داد مل جاتی (ردیف .. ے)

    مجھے بھی سوز محبت کی داد مل جاتی جو آپ سامنے آ کر مجھے مٹا دیتے کرم پہ آپ کو مائل اگر کبھی پاتے عدو کے نام سے ہم حال دل سنا دیتے سمجھتا میں کہ خلش کام کر گئی دل کی تڑپتا دیکھ کے مجھ کو جو مسکرا دیتے مجھے سہارے کی طاقت تو بخش دیتے آپ نگاہ ناز سے پھر بجلیاں گرا دیتے بڑی امیدوں سے ...

    مزید پڑھیے

    صبح ہے پردہ ترے چہرے سے ہٹ جانے کا نام

    صبح ہے پردہ ترے چہرے سے ہٹ جانے کا نام شام ہے گیسو ترے رخ پر بکھر جانے کا نام جس نے دیکھا اک نظر سرشار و بے خود ہو گیا چشم میگوں رکھ دیا لبریز پیمانے کا نام تیرے آنے سے بہار آئی ہے بزم دہر میں اور قیامت ہے ترے آ کر چلے جانے کا نام زندگی ہے اصل میں ملنے کی پیہم کشمکش موت ہے اس مرکز ...

    مزید پڑھیے

    حرص و ہوس نے ڈھونڈے ہیں عنواں نئے نئے

    حرص و ہوس نے ڈھونڈے ہیں عنواں نئے نئے دل بستگی کے ہوتے ہیں ساماں نئے نئے تہذیب بھی بدل گئی بدلی معاشرت فیشن کے روز ہوتے ہیں ساماں نئے نئے بزم سخن وراں میں بھی ہوتی ہیں جدتیں اہل سخن نئے ہیں سخنداں نئے نئے منزل بہت قریب ہے عمر رواں کی اب دل پھر بھی کرتا رہتا ہے ارماں نئے نئے ہم ...

    مزید پڑھیے

    قانون تو قدرت کا ہے وہی انسان بدلتے رہتے ہیں

    قانون تو قدرت کا ہے وہی انسان بدلتے رہتے ہیں یہ حرص و ہوس کے دیوانے ہر آن بدلتے رہتے ہیں پہلے تو خدا کے بندے تھے اب پیسے کے سب یہ بندے ہیں موسم کی طرح سے دنیا میں ایمان بدلتے رہتے ہیں آنکھیں بدلیں پھر دل بدلے تہذیب و تمدن بھی بدلے انجام کہاں ہوگا اس کے امکان بدلتے رہتے ہیں وعدہ ...

    مزید پڑھیے