مسلم شمیم کی نظم

    میں کون ہوں

    کس سے پوچھوں کہ جھوٹ سچ کیا ہے تیرگی کیا ہے روشنی کیا ہے کون معیار خیر و شر سمجھائے کون تکذیب جبر و جہل کرے وقت کس سمت ہے رواں پیہم وجہ تخلیق و ارتقا کیا ہے زندگی وہم ہے حقیقت ہے شجر درد سایۂ غم ہے کس سے مفہوم ما و من پوچھوں کون تقدیر حسن و عشق بتائے کس سے پوچھوں صلیب و دار کا ...

    مزید پڑھیے

    جبر حالات

    تری مشروط توجہ مری پابند نظر جبر حالات کا احساس جگا دیتی ہیں چشم بیدار کا ہر خواب سلا دیتی ہیں چاند سورج مری آنکھوں کے بجھا دیتی ہیں با ہمہ غم بہ ہمہ لذت آزار ستم دیکھنا ٹھہرا مجھے آرزوئے وصل کا خوں شخصیت کا تری جادو کہ محبت کا فسوں بارہا چاہوں مگر ترک تمنا نہ کروں زندگی وقت کے ...

    مزید پڑھیے

    حبیب جالب

    ضمیر وقت کی آواز روح عصر کا کرب سمیٹے دامن دل میں نہ جانے کب سے تھا حصار جبر و ستم میں دکھوں کی بستی میں جلائے شمع قلم ہم کلام شب سے تھا حریف سنت آزر کلیم جادۂ فن صنم کدے میں مخاطب بتوں کے رب سے تھا وہ اپنے عہد کا منصور حرف حق کا نقیب صلیب وقت پہ فائز وہ شخص کب سے تھا وہ لب جو حرف ...

    مزید پڑھیے

    ڈاکٹر اختر حسین رائے پوری

    اک کہکشاں سجی تھی کبھی آسمان پر اس کہکشاں کے سارے ستارے بکھر گئے خوابوں کے ساتھ ساتھ نظارے بکھر گئے پیچیدہ تر مسائل شبہائے زیست ہیں مینار روشنی کے دھندلکوں میں کھو گئے مڑ کر جو دیکھا وقت کو پتھر کے ہو گئے اب کارواں کو سمت سفر کا ہے مرحلہ سب سنگ میل راہ وفا کے اکھڑ گئے تاریخ کی ...

    مزید پڑھیے

    خواب

    خواب فن کا سرمایہ خواب فن کی پونجی ہے خواب مجھ سے مت چھنیو خواب دیکھنے دو مجھے خواب بانٹنے دو مجھے کفر رد کیا میں نے روشنی کو دیں جانا اہرمن کے بیٹوں کو میں نے اہرمن جانا ان کو سرنگوں دیکھا بارگاہ یزداں میں آفتاب دامن میں ماہتاب جیبوں میں میں نے بھر لیے کتنے تیرگی مٹانے کو زندگی ...

    مزید پڑھیے