شمیم گل کی طرح نکہت حنا کی طرح
شمیم گل کی طرح نکہت حنا کی طرح گزر رہے ہیں خیالوں میں وہ صبا کی طرح غرور حسن کی صورت مری انا کی طرح وہ بے نیاز ہیں مجھ سے مرے خدا کی طرح نوائے درد ہے جبریل کی صدا کی طرح دل حزیں ہے مرا وادیٔ حرا کی طرح ہوس کا نام نہ دے جذبۂ محبت کو مرے خلوص کو رسوا نہ کر وفا کی طرح سکون دل کو میسر ...