Mohammad Sharfuddin Sahil

محمد شرف الدین ساحل

محمد شرف الدین ساحل کی نظم

    کیا اور کون

    پرانے دور میں رہتا تھا اک کسان ایسا جو بات بات پہ سب سے سوال کرتا تھا حسین اور ذہین اپنے دونوں بیٹوں کے خود اس نے نام بھی کیا اور کون رکھے تھے بڑا تھا عمر میں کیا اس سے کون تھا چھوٹا شریر دونوں تھے اور قد تھا دونوں کا اونچا یہ واقعہ ہے کہ اک روز اپنی حاجت سے ضعیف آیا کوئی ان کے باپ ...

    مزید پڑھیے

    برسات

    بادل گرج رہا ہے بجلی چمک رہی ہے پر کیف ہیں فضائیں ہر شے دمک رہی ہے باد خنک چمن میں بل کھا کے چل رہی ہے برگ حنا کی رنگت پہلو بدل رہی ہے چہرے پہ یاسیت کے نور شباب چھایا مخمل کا سبز قالیں فطرت نے یوں بچھایا مایوس ہر شجر نے بدلا لباس اپنا ہر مرغ خوش نوا نے چھیڑا نیا ترانا نکلی صدائے ...

    مزید پڑھیے

    گرمی

    سردی گزری گرمی آئی ساتھ میں اپنے ہلچل لائی گرم ہوا ہر سو چلتی ہے سورج سے دھرتی جلتی ہے انسانوں کا حال برا ہے حیوانوں میں حشر بپا ہے جھلس رہے ہیں پیڑ اور پودے پگھل رہے ہیں برف کے تودے سوکھ گئے ہیں ندی نالے پڑ گئے سب کی جان کے لالے اترا ہوا ہے سب کا چہرہ گھر کے باہر لو کا خطرہ ڈھونڈ ...

    مزید پڑھیے

    آرزو

    خدایا آرزو میری یہی ہے یہ حسرت دل میں کروٹ لے رہی ہے بنوں کمزور لوگوں کا سہارا دکھی لوگوں کو دوں ہر دم دلاسا ضعیفوں بے کسوں کے کام آؤں غریبوں مفلسوں کے کام آؤں میں اپنے دوستوں کا دکھ اٹھاؤں جو روٹھے ہوں انہیں ہنس کر مناؤں برائی سے سدا لڑتا رہوں میں بھلا ہر کام ہی کرتا رہوں ...

    مزید پڑھیے

    سردی

    سردی بارش کے بعد آتی ہے اک شگوفہ نیا کھلاتی ہے دن سکڑتا ہے رات بڑھتی ہے کہرے کی حکمرانی ہوتی ہے اس میں شبنم ٹپکتی ہے گل پر اس سے ہوتا ہے خشک گلشن تر اس میں آتا ہے برگ گل پہ شباب اس میں کھلتے ہیں ہر طرح کے گلاب یہ دکھاتی ہے جب اثر اپنا سارا ماحول ہوتا ہے ٹھنڈا جب ہوا خوب ٹھنڈی چلتی ...

    مزید پڑھیے

    ٹی وی

    بچو دیکھو یہ ٹی وی ہے اس میں خوبی ہی خوبی ہے دیتا ہے یہ سچی خبریں ساتھ میں خبروں کے تصویریں اس میں دکھتے ہیں سب میلے ناٹک منظر ریلی جلسے کھیل کھلاڑی کشتی دنگل باغ پہاڑی کھیتی جنگل جھیل سمندر ندی جھرنا بستی ویرانہ اور صحرا سارے درندے اور چرندے مچھلی مینڈک اور پرندے اس میں سب ...

    مزید پڑھیے

    آوازیں

    میاؤں میاؤں بولے بلی میں میں میں میں بولے بکری چڑیا بولے چوں چوں چوں چوں کتا بولے بھوں بھوں بھوں بھوں ٹیں ٹیں ٹیں ٹیں طوطا بولے سب کے کانوں میں رس گھولے کوئل بولے کو کو کو کو کوک میں اس کی ہے جادو کائیں کائیں کر کے کوا کان پکاتا ہے سب کا مینڈک ٹر ٹر ٹر ٹر بولے پھر پانی میں کودے ...

    مزید پڑھیے

    اچھی باتیں

    پیارے بچو تم ایک کام کرو اپنی نیکی سے پیدا نام کرو با ادب با نصیب ہوتا ہے تم بزرگوں کا احترام کرو بے ادب بے نصیب ہوتا ہے اس لیے سب کو تم سلام کرو تم سے ناراض ہو اگر کوئی اپنی باتوں سے اس کو رام کرو اپنے دشمن سے خود گلے مل کر سارے شکوے گلے تمام کرو جس کسی سے ملو تو ہنس کے ملو نرم لہجے ...

    مزید پڑھیے