آوازیں

میاؤں میاؤں بولے بلی
میں میں میں میں بولے بکری
چڑیا بولے چوں چوں چوں چوں
کتا بولے بھوں بھوں بھوں بھوں
ٹیں ٹیں ٹیں ٹیں طوطا بولے
سب کے کانوں میں رس گھولے
کوئل بولے کو کو کو کو
کوک میں اس کی ہے جادو
کائیں کائیں کر کے کوا
کان پکاتا ہے سب کا
مینڈک ٹر ٹر ٹر ٹر بولے
پھر پانی میں کودے اچھلے
شیر دہاڑیں جب مارے
چنگھاڑیں ہاتھی سارے
ڈھیچو ڈھیچو کی آواز
ہے یہ گدھوں کا بھونڈا ساز