ٹی وی

بچو دیکھو یہ ٹی وی ہے
اس میں خوبی ہی خوبی ہے
دیتا ہے یہ سچی خبریں
ساتھ میں خبروں کے تصویریں
اس میں دکھتے ہیں سب میلے
ناٹک منظر ریلی جلسے
کھیل کھلاڑی کشتی دنگل
باغ پہاڑی کھیتی جنگل
جھیل سمندر ندی جھرنا
بستی ویرانہ اور صحرا
سارے درندے اور چرندے
مچھلی مینڈک اور پرندے
اس میں سب چیزیں دکھتی ہیں
سیر جہاں آنکھیں کرتی ہیں