Mohammad Javed Anwar

محمد جاوید انور

پاکستان سے تعلق رکھنے والے اہم شاعر اور افسانہ نگار۔

A valuable name as a poet and story writer from Pakistan.

محمد جاوید انور کی غزل

    تیرے جانے کا کوئی غم تو نہیں

    تیرے جانے کا کوئی غم تو نہیں خوبرو اس جہاں میں کم تو نہیں اک ترے واسطے سبھی چھوڑیں اور ہوگا وہ کوئی ہم تو نہیں اور مل جائیں گے یہ جام و سبو جام تیرا بھی جام جم تو نہیں جو مباحث میں قول فیصل ہو تیری باتوں میں ایسا دم تو نہیں کچھ تو ہوگا ملال کھونے کا دیکھ تیری بھی آنکھ نم تو ...

    مزید پڑھیے

    اب ملاقات ایک کام ہوئی

    اب ملاقات ایک کام ہوئی یہ محبت بھی یوں تمام ہوئی ہم نے گو خوب باندھ لی تمہید آخرش بس اسی کا نام ہوئی اب تمہیں وقت چاہئے واہ واہ میری نا وقت جا کے خام ہوئی بیچ کر تم نے کی کھری قیمت خواہ وہ درہم ہوئی کہ دام ہوئی موت سے خوب یاریاں گانٹھیں تب کہیں جا کے زیست رام ہوئی تیری روشن ...

    مزید پڑھیے

    نہ دوا دے مجھے دعا دے دے

    نہ دوا دے مجھے دعا دے دے کوئی موہوم آسرا دے دے اور کیا مانگتا ہے خالق سے کیا کوئی دوسرا خدا دے دے عین ممکن ہے اب کے سن ہی لے تو ذرا آخری صدا دے دے ایسے دل تنگ ہیں یہ اہل ہوس اپنی پونجی انہیں گدا دے دے ان کا اپنا ہے تیرا اپنا طریق جو برے ہوں انہیں بھلا دے دے خود ہی پا لیں گے راہ ...

    مزید پڑھیے
صفحہ 2 سے 2