Master Nisar Ahmad

ماسٹر نثار احمد

ماسٹر نثار احمد کے تمام مواد

5 غزل (Ghazal)

    عداوت سے اگر تو بے خبر ہوتا تو اچھا تھا

    عداوت سے اگر تو بے خبر ہوتا تو اچھا تھا ترے دل پر محبت کا اثر ہوتا تو اچھا تھا تعلق اور شکایت لازم و ملزوم ہوتے ہیں اگر باہم وطیرہ درگزر ہوتا تو اچھا تھا سکون دل ترے دیدار سے برباد ہوتا ہے مری نظروں سے پوشیدہ اگر ہوتا تو اچھا تھا ترے بن بھی سفر تو زندگی کا کٹ ہی جائے گا مرے ہمدم ...

    مزید پڑھیے

    بلندی پر پہنچنا ہے تو پیدا خاکساری کر

    بلندی پر پہنچنا ہے تو پیدا خاکساری کر بڑا بن نے کی خواہش ہے تو عجز و انکساری کر اگر ہنسنے کی خواہش ہے تو عادت ڈال رونے کی سکوں درکار ہے تجھ کو تو پیدا بے قراری کر سر تسلیم خم کر دے مزاج یار کے آگے جو لازم چیز ہے اس کو نہ ثابت اختیاری کر برائی کرنے والوں کو تو ہنس کر درگزر کر ...

    مزید پڑھیے

    عداوت دل میں رکھتے ہو زباں پر پیار کیا مطلب

    عداوت دل میں رکھتے ہو زباں پر پیار کیا مطلب کبھی نفرت کبھی الفت کا ہے اظہار کیا مطلب چلو ہم مان لیتے ہیں تمہیں کو رازداں لیکن کرو ہو راز کو افشا سر بازار کیا مطلب ابھی تو ٹھیک سے بیٹھے نہیں جانے کی جلدی ہے اچانک لوٹ کر جانے کا ہے اے یار کیا مطلب جو تھک کر بیٹھ جاتا ہے اسے مغلوب ...

    مزید پڑھیے

    زخم دل تار تار مت کرنا

    زخم دل تار تار مت کرنا ذکر ماضی کا یار مت کرنا ہم نے پھولوں سے زخم کھائے ہیں ہم سے ذکر بہار مت کرنا جب تلک مطمئن نہ ہو جاؤ راز دل آشکار مت کرنا یہ تبسم سزا نہ بن جائے یہ خطا بار بار مت کرنا آنکھ بن کر کے راز داروں میں ہر کسی کا شمار مت کرنا لوگ دل میں نفاق رکھتے ہیں عجلت اعتبار ...

    مزید پڑھیے

    زندگی اک حسین خواب بھی ہے

    زندگی اک حسین خواب بھی ہے یہ مسرت بھی ہے عذاب بھی ہے دونوں پہلو ہیں اس میں پوشیدہ یہ حقیقت بھی ہے سراب بھی ہے زندگی رب کی اک امانت ہے صرف کرنے کا کچھ حساب بھی ہے علم اک روشنی ہے رستہ ہے علم سب سے بڑا حجاب بھی ہے عمر کتنی طویل ہو لیکن مثل اک ناتواں حباب بھی ہے شرم آنکھوں میں بھی ...

    مزید پڑھیے