زندگی اک حسین خواب بھی ہے
زندگی اک حسین خواب بھی ہے
یہ مسرت بھی ہے عذاب بھی ہے
دونوں پہلو ہیں اس میں پوشیدہ
یہ حقیقت بھی ہے سراب بھی ہے
زندگی رب کی اک امانت ہے
صرف کرنے کا کچھ حساب بھی ہے
علم اک روشنی ہے رستہ ہے
علم سب سے بڑا حجاب بھی ہے
عمر کتنی طویل ہو لیکن
مثل اک ناتواں حباب بھی ہے
شرم آنکھوں میں بھی ضروری ہے
گرچہ رخ پہ پڑا نقاب بھی ہے