Manzoor Husain shor

منظور حسین شور

منظور حسین شور کے تمام مواد

15 غزل (Ghazal)

    وہ مرے غم میں بھی خنداں نہیں ہونے پاتا

    وہ مرے غم میں بھی خنداں نہیں ہونے پاتا ہائے وہ کفر جو ایماں نہیں ہونے پاتا وہ نشیمن کہ جو برباد بہاراں ہو جائے وہ کہیں سوختہ ساماں نہیں ہونے پاتا ہو اگر ہوش بھی احساس بہاراں میں شریک چاک اپنا بھی گریباں نہیں ہونے پاتا اتنی آساں بھی غم دوست کی تکمیل نہیں گھر بھی اجڑے تو بیاباں ...

    مزید پڑھیے

    خضر منزل نہ تھا ابن مریم نہ تھا

    خضر منزل نہ تھا ابن مریم نہ تھا غم جہاں تھا کوئی شامل غم نہ تھا دل کو اپنی تباہی کا کچھ غم نہ تھا اس کی آنکھوں کا ارشاد مبہم نہ تھا اس سے پہلے بھی سو بار دھڑکا تھا دل دل دھڑکنے کا لیکن یہ عالم نہ تھا کب فلک پر ستارے فروزاں نہ تھے کب زمیں پر ستاروں کا ماتم نہ تھا جام جم میں جو ...

    مزید پڑھیے

    نالہ بر لب حرم سے نکلنا پڑا

    نالہ بر لب حرم سے نکلنا پڑا اک دعا مانگ کر ہاتھ ملنا پڑا رہ گزر میں نہ تھا آشنا کوئی شخص پھر بھی ہر شخص کے ساتھ چلنا پڑا کیسی شبنم کہاں کے نسیم و سحاب اپنے شعلے میں ہر گل کو جلنا پڑا عادتاً خضر کے ساتھ دنیا چلی فطرتاً ہم کو آگے نکلنا پڑا چلتے چلتے جہاں شورؔ ہم رک گئے اپنا رخ ...

    مزید پڑھیے

    دیدہ و دانستہ دھوکا کھا گئے

    دیدہ و دانستہ دھوکا کھا گئے ہم فریب زندگی میں آ گئے جب ہجوم شوق سے گھبرا گئے کھو گئے خود اور تم کو پا گئے چین بھی لینے نہیں دیتے مجھے میں ابھی بھولا تھا پھر یاد آ گئے میں کہاں جاؤں نظر کو کیا کروں آپ تو ساری فضا پر چھا گئے دل ہی دل میں اف وہ درد ناگہاں آنکھوں ہی آنکھوں میں کچھ ...

    مزید پڑھیے

    مجھے اے ہم نفس اندیشۂ برق و خزاں کیوں ہو

    مجھے اے ہم نفس اندیشۂ برق و خزاں کیوں ہو مری پرواز محدود فضائے گلستاں کیوں ہو جنوں کی وسعتوں پر تنگ ہے عرصہ دو عالم کا جو سجدہ ہو تو پھر سجدہ بقید آستاں کیوں ہو مرے کام آ گئی آخر مری کاشانہ بر دوشی شرار و برق کی زد پر بھی میرا آشیاں کیوں ہو غم دل بھی جو رسوائے مذاق عام ہو ...

    مزید پڑھیے

تمام

1 نظم (Nazm)

    ملاح

    یہ گاتے زلزلے یہ ناچتے طوفان کے دھارے ہوا کی نیتوں سے بے خبر ملاح بے چارے وہ طوفانوں کے حل چلنے لگے سیال کھیتی میں وہ کشتی آ کے ڈوبی گوہریں قطروں کی ریتی میں وہ ٹوٹیں موج کی شفاف دیواریں سفینوں پر وہ پھر لہریں ابھر آئیں ارادوں کی جبینوں پر وہ ٹکرانے لگی آواز نیلے آسمانوں سے وہ خط ...

    مزید پڑھیے

4 رباعی (Rubaai)