Mani Nagpuri

مانی ناگپوری

مانی ناگپوری کی غزل

    منزلوں کے بعد دل اس راز کا محرم ہوا

    منزلوں کے بعد دل اس راز کا محرم ہوا در حقیقت وہ خوشی تھی نام جس کا غم ہوا پیش آئینہ سنورنے میں بدل کر زاویے تم نے جس عالم کو دیکھا اک الگ عالم ہوا ان کے گیسو ہیں زمانہ پر مکمل تبصرہ بارہا آراستہ ہو کر جہاں برہم ہوا جذبۂ ہمدردیٔ الفت ترا مشکور ہوں جب کسی کی آنکھ بھیگی میرا دامن ...

    مزید پڑھیے

    کیف صہبا سے نہیں حسن طرحداری کا

    کیف صہبا سے نہیں حسن طرحداری کا دوسرا نام جوانی بھی ہے سرشاری کا حلقۂ دام سیاست خم گیسوئے بتاں ہر طرف دام بچھا دل کی گرفتاری کا شانہ کش ریشمی بالوں کے ذرا آہستہ کفر پختہ ہے کہاں آج کی زناری کا لذت زخم سے آگاہ نہیں تھی دنیا سلسلہ گل سے چلا ہے جگر افگاری کا اشک پلکوں پہ سجا لینے ...

    مزید پڑھیے

    دل کی لگی سے اکسیر ہونا

    دل کی لگی سے اکسیر ہونا اک ہاتھ چاندی اک ہاتھ سونا لطف تو جب ہے وہ خود نوازے کہا بہتی گنگا میں ہاتھ دھونا پھر بے رخی ہے اور عارضی ہے کفر سراسر مایوس ہونا بیٹھنا اٹھنا نظم و ادب سے عین عبادت ہے ان کا ہونا عشق کا مسلک صاف دلی ہے رسم نمائش دامن کو دھونا انجمن آرائیوں کے لیے ...

    مزید پڑھیے

    نظر آئے کیا غبار مہ و کہکشاں سے آگے

    نظر آئے کیا غبار مہ و کہکشاں سے آگے کوئی کارواں ہے شاید مرے کارواں سے آگے کوئی سر ہو صرف سجدہ کہاں آج بے ارادہ کہ زمیں ہی بے کشش ہے ترے آستاں سے آگے تری یاد دستگیر دل غم زدہ ہوئی ہے مجھے ساتھ لے چلی ہے غم دو جہاں سے آگے یہ جہاں بہ نام جنت کہیں پھر نہ پیش آئے وہی قصر و باغ جو ہیں مہ ...

    مزید پڑھیے

    عیش رفتہ کا یہی ہے وہ شبستاں اے دوست

    عیش رفتہ کا یہی ہے وہ شبستاں اے دوست یہیں خوابیدہ تھی آرام دل و جاں اے دوست بے خبر سونے میں وہ جسم کھلا شانوں تک جیسے جنت کا نہ ہو کوئی نگہباں اے دوست ساز ہاتھوں میں اٹھایا تری انگڑائی نے چوڑیاں پہلو بدلتے ہی غزل خواں اے دوست پیش آئینہ مسہری پہ کھلے گیسوئے ناز دور بادل میں ...

    مزید پڑھیے

    خیال حسن ضروری ہے زندگی کے لیے

    خیال حسن ضروری ہے زندگی کے لیے چراغ لے لو اندھیرے میں روشنی کے لیے چھپائے سے بھی کہیں عشق و مشک چھپتے ہیں سوال بن گئی بے پردگی کسی کے لیے مجھے جو فیض اٹھانا ہے میں اٹھا لوں گا غرض نگاہ کرم ہے وہ اب کسی کے لیے وہ دل نظر سے گرا دیں تو غم کی بات نہیں یہ جام وضع ہوا ہے شکستگی کے ...

    مزید پڑھیے
صفحہ 3 سے 3