Khawar Naqeeb

خاور نقیب

خاور نقیب کی نظم

    عمر رفتہ کی نظم

    تتلیاں خوش رنگ کتنی اڑ رہی ہیں ایک بچہ انگلیوں کا جال پھیلائے کھڑا ہے اور اس کی انگلیوں سے کتنی میٹھی خواہشیں لپٹی ہوئی ہیں اس کو ہے معلوم تتلی چوستی ہے ساغر گل سے شکرآمیز رس وہ منتظر ہے تتلیاں خوش رنگ آئیں گی یقیناً زیر دام

    مزید پڑھیے

    نظم خیال

    ناشنیدہ ساعتوں کا منتظر ہوں انگنت گزرے ہوئے لمحوں کی چیخیں نخل جاں کی سبز شاخوں میں سرایت کر چکی ہیں میرے اندر ایک ہنگامہ بپا ہے ایک ایسی بے خودی طاری ہے مجھ پر میں اگلتا جا رہا ہوں بے پنہ زخمی صداؤں کی حرارت سوچتا ہوں اپنی یہ پر شور ہستی اک غنائی چاپ کو سننے کی خاطر بے پنہ زخمی ...

    مزید پڑھیے

    کینچلی

    خداوندا مری مجہول فطرت پر منڈھی ہے کینچلی کیسی کہ جس پر ناخن تدبیر کا جادو نہیں چلتا سبھی آلات جراحی کو میں نے آزمایا ہے مگر وہ کینچلی ہے ہستیٔ خود کی عجب عاشق چپک کر رہ گئی ہے جو مرے ٹھنڈے مساموں سے خداوندا مری مجہول فطرت کو حقیقت آشنا کر دے سراپا آئینہ کر دے

    مزید پڑھیے

    خواب بیداری

    کون ہے وہ جو گزرتا ہے فقط آنکھوں سے ہو کر آبنائے ذہن کی لہروں کو چھوتا اسپ آبی اور ستارہ مچھلیوں کو سات رنگوں کی قبائے خواب دیتا پھیل جاتا ہے وہ میرے سوچ ساگر کی تہوں میں کون ہے وہ جو مری شب ریز آنکھوں کو مجازی جال میں الجھا رہا ہے منظروں سے سچ کی موسیقی چرا کر منظروں کی روح کو بے ...

    مزید پڑھیے

    اے ستارو

    رات کی نمناک زلفوں میں ابھی کاذب سویرا ہو رہا ہے اے ستارو کیا نہیں معلوم تم کو آج میں ایوان ہستی سے نکل کر خواب زار زندگی میں منتشر ہوں نیند کی باد صبا آنکھوں سے ہٹ کر بہہ رہی ہے میرے اندر روح جوئے کہکشاں ہے جس سے میری ہستیٔ ظاہر ہے تاباں ہستیٔ باطن کے روشن آسماں پر متقی انوار میں ...

    مزید پڑھیے

    خواب

    نہ جانے کون سی ساعت میں یہ گمان ہوا بعید خواب کے روزن سے جھانکتا ہے کوئی غنودہ ذہن کے آفاق ہو گئے روشن کسل کے ساتھ شعور زماں ہوا بیدار پس شعور جو بکھرے پڑے تھے مشکیزے طلوع ذات کے احساس سے ہوئے لبریز مگر وہ خواب جو غرق شعور تھے یکسر بساط چشم پہ جن کو ابھی ابھرنا تھا وہ سارے خواب ...

    مزید پڑھیے

    کوہ ندا

    ابھی کوہ ندا پر شور پھیلا ہے کسے آواز دیں کس کو پکاریں ہم ابھی سرسبز آوازوں کا موسم بھی نہیں آیا ابھی خاموشیوں کے ڈھیر سارے موم ہیں باقی جنہیں آواز کے زریں تصادم سے پگھلنا ہے کٹھالوں کے دہانوں سے گزر کر تہ بہ تہ جمنا بھی ہے ان کو مگر آواز کی ہلکی سی آہٹ بھی نہیں آتی نہ جانے کون سی ...

    مزید پڑھیے