عمر رفتہ کی نظم
تتلیاں خوش رنگ کتنی اڑ رہی ہیں
ایک بچہ
انگلیوں کا جال پھیلائے کھڑا ہے
اور اس کی انگلیوں سے
کتنی میٹھی خواہشیں لپٹی ہوئی ہیں
اس کو ہے معلوم
تتلی چوستی ہے
ساغر گل سے شکرآمیز رس
وہ منتظر ہے
تتلیاں خوش رنگ آئیں گی یقیناً
زیر دام