Khalid Mahmood

خالد محمود

خالد محمود کے تمام مواد

1 مضمون (Articles)

    افغانستان کے جلال الدین ، جو قونیہ جا کرمولانا رومی ہو گئے

    رومی

    مولانا رومی ، یا مولانا جلال الدین رومی ، یا مولوی معنوی ، یا مولانائے روم ، وہ شخصیت ہیں، جن کو علامہ محمد اقبال نے اپنا مرشد اور پیر قرار دیا ، اگرچہ ان دونوں کے بیچ چھ سو چار برس کا فاصلہ ہے۔ جب کہ مولانا عبد الرحمٰن جامی نے مولانا رومی کی مثنوی یعنی مثنوی مولوی معنوی کے بارے میں لکھا ، "ہست قرآن در زبانِ پہلوی" یعنی یہ پہلوی (فارسی) زبان میں قرآن کا ترجمہ ہے۔

    مزید پڑھیے

18 غزل (Ghazal)

    رنگ و رامش زمزمے گل ہائے تر ہوتے ہوئے

    رنگ و رامش زمزمے گل ہائے تر ہوتے ہوئے دل اکیلا اور اتنے ہم سفر ہوتے ہوئے آنسوؤں سے سرد ہو جاتی ہے ہر سینے کی آگ میرا دل آتش کدہ ہے چشم تر ہوتے ہوئے دل کی دنیا میں اندھیرا ہو تو کچھ روشن نہیں آنکھ چشم سنگ ہے شمس و قمر ہوتے ہوئے چشم آگے ایک چہرہ پاؤں گو چکر میں ہیں در بہ در ہوتا ...

    مزید پڑھیے

    ہر کمند ہوس سے باہر ہے

    ہر کمند ہوس سے باہر ہے طائر جاں قفس سے باہر ہے موت کا ایک دن معین ہے زندگی دسترس سے باہر ہے قافلے میں ہم اس مقام پہ ہیں جو صدائے جرس سے باہر ہے کوئی شے گھر کی خوش نہیں آتی وہ برس دو برس سے باہر ہے

    مزید پڑھیے

    فکر سود و زیاں میں رہنا ہے

    فکر سود و زیاں میں رہنا ہے بس یہی اس جہاں میں رہنا ہے اک کشاکش سی جاں میں رہنا ہے جب تلک داستاں میں رہنا ہے ہر طرف آسمان پھیلا ہے سب کو اک سائباں میں رہنا ہے کل کیوں گرتا ہے آج گر جائے کون سا اس مکاں میں رہتا ہے کتنی آسانیاں میسر ہیں کتنا مشکل جہاں میں رہنا ہے کمرۂ امتحان ہے ...

    مزید پڑھیے

    مقابلہ ہو تو سینے پہ وار کرتا ہے

    مقابلہ ہو تو سینے پہ وار کرتا ہے وہ دشمنی بھی بڑی پروقار کرتا ہے جو ہو سکے تو اسے مجھ سے دور ہی رکھئے وہ شخص مجھ پہ بڑا اعتبار کرتا ہے نگر میں اس کی بہت دشمنی کے چرچے ہیں مگر وہ پیار بھی دیوانہ وار کرتا ہے میں جس خیال سے دامن کشیدہ رہتا ہوں وہی خیال مرا انتظار کرتا ہے شکایتیں ...

    مزید پڑھیے

    راستہ پرخار دلی دور ہے

    راستہ پرخار دلی دور ہے سچ کہا ہے یار دلی دور ہے کام دلی کے سوا ہوتے نہیں اور ناہنجار دلی دور ہے اب کسی جا بھی سکوں ملتا نہیں آسماں قہار دلی دور ہے پھونک دیتا ہے ہر اک کے کان میں صبح کا اخبار دلی دور ہے کل تلک کہتے ہیں دلی دور تھی آج بھی سرکار دلی دور ہے صبح گزری شام ہونے آئی ...

    مزید پڑھیے

تمام

1 نظم (Nazm)

    در مدح آم

    شاہ اودھ سے فون پہ کل میں نے بات کی اسم گرامی شاہ کا عبدالسلام ہے پوچھا کہ لکھنؤ میں ہیں میں نے کہا کہ ہاں بولے کہ یہ بتائیے کے دن قیام ہے میں نے کہا کہ آج ہی آیا ہوں یا اخی یوں تو خلوص شاہ میں کس کو کلام ہے لیکن یہ آنے والے سے جانے کا پوچھنا کیا اس میں کوئی راز ہے یا کچھ پیام ...

    مزید پڑھیے