Kaif Ahmed Siddiqui

کیف احمد صدیقی

کیف احمد صدیقی کی نظم

    مادری زبان

    آغوش والدہ میں پالا تھا ہم کو جس نے اک پیکر ادب میں ڈھالا تھا ہم کو جس نے جس نے ہے ابتدا سے ہر زندگی سنواری وہ مادری زباں ہے اردو زباں ہماری بچپن میں جس نے میٹھی لوری سنائی ہم کو جس کے طفیل جھولے میں نیند آئی ہم کو رس گھولتی ہے جس کی آواز پیاری پیاری وہ مادری زباں ہے اردو زباں ...

    مزید پڑھیے

    ذاکر پیارے

    سارے وطن کے راج دلارے صدر حکومت ذاکر پیارے بھارت ماں کی آنکھ کے تارے صدر حکومت ذاکر پیارے بنیادی تعلیم کے بانی حب وطن کی زندہ کہانی علم کے دریا امن کے دھارے صدر حکومت ذاکر پیارے معمولی استاد سے بڑھ کر بن گئے سارے ملک کے رہبر غم سے کبھی ہمت ہی نہ ہارے صدر حکومت ذاکر پیارے دیکھ کے ...

    مزید پڑھیے

    مستقبل کی آواز

    ابھی ہم لوگ بچے ہیں مگر اک دن جواں ہوں گے ہمیں اک دن وقار مادر ہندوستاں ہوں گے ہمیں گوتم ہمیں گاندھیؔ ہمیں ذاکرؔ ہمیں نہروؔ ہمیں چشتیؔ ہمیں نانک ہمیں حیدر ہمیں ٹیپو ہمیں اپنے وطن کی سرحدوں کے پاسباں ہوں گے ابھی ہم لوگ بچے ہیں مگر اک دن جواں ہوں گے ہمیں میں کوئی ٹیچر اور کوئی ...

    مزید پڑھیے

    نیا مکتب

    ہم چاند نگر پر جاتے ہی کھولیں گے ایک نیا مکتب تعلیم نہ ہوگی جس میں کبھی سب آزادی سے گھومیں گے استاد پڑھیں گے درجوں میں ہم لوگ خوشی سے گھومیں گے اسکول نہ جا کر باغوں میں تفریح کریں گے بے مطلب ہم چاند نگر پر جاتے ہی کھولیں گے ایک نیا مکتب پڑھنے کے لیے بچوں کو جہاں مرغا نہ بنایا جائے ...

    مزید پڑھیے

    گاندھی جی

    وقار مادر ہندوستاں تھے گاندھی جی ہر ایک فرد کے ہمدرد غم گسار وطن صداقتوں کے پرستار جھوٹ کے دشمن نظام امن کے روح رواں تھے گاندھی جی وقار مادر ہندوستاں تھے گاندھی جی وہ ایکتا کے پجاری ہر ایک کے بھائی وہ فخر قوم وہ انسانیت کے شیدائی زمیں پہ رہ کے بھی اک آسماں تھے گاندھی جی وقار مادر ...

    مزید پڑھیے

    اردو

    سب زبانوں کی جان ہے اردو کتنی پیاری زبان ہے اردو سارے الفاظ قیمتی گوہر جوہری کی دکان ہے اردو یہ تراشے ہوئے حسیں جملے جیسے ہیروں کی کان ہے اردو ایک اک لفظ مثل شیر و شکر کتنی میٹھی زبان ہے اردو ساری دنیا میں جس کی شہرت ہے فخر ہندوستان ہے اردو خواہ ہندو ہو سکھ ہو یا مسلم ہر بشر کی ...

    مزید پڑھیے

    سورج کا آتش کدہ

    سوچتا ہوں وقت کی گردن پکڑ کر ریشمی اسکارف کا پھندا لگا کر کھینچ لوں اور اتنی زور سے چیخوں زمیں سے آسماں تک صرف میری چیخ ہی کا شور گونجے وقت کی مرتی ہوئی آواز کوئی سن نہ پائے سوچتا ہوں وسعت آفاق میں پرواز کر کے رات کی آنکھوں میں تاریکی کا پردہ ڈال کر میں چاند تاروں کو چرا لاؤں ...

    مزید پڑھیے

    فیل ہونے والے کی فریاد

    او پاس ہونے والے ہم کو بھی ساتھ لے لے ہم رہ گئے اکیلے اک ساتھ رہ کے کیسا بچپن گزر رہا تھا کتنی خوشی سے اپنا جیون گزر رہا تھا کس کام کا یہ پڑھنا جو دوستی سے کھیلے او پاس ہونے والے ہم کو بھی ساتھ لے لے ہم رہ گئے اکیلے وہ تیرے ساتھ جا کر گلیوں کی سیر کرنا اسکول سے نکل کر باغوں کی سیر ...

    مزید پڑھیے

    گڑیا کی شادی

    مری گڑیا کسی دن چاند پر شادی رچائے گی زمیں کے تو سبھی گڈے نظر آتے ہیں اب بڈھے بہت ہی خوب صورت نوجواں ہیں چاند کے گڈے انہیں میں سے کسی کے گھر مری گڑیا بھی جائے گی مری گڑیا کسی دن چاند پر شادی رچائے گی فرشتے آسمانوں سے براتی بن کے آئیں گے ستارے راستے میں نور کی چادر بچھائیں گے خوشی ...

    مزید پڑھیے

    ہمارے استاد

    کتنی محنت سے پڑھاتے ہیں ہمارے استاد ہم کو ہر علم سکھاتے ہیں ہمارے استاد توڑ دیتے ہیں جہالت کے اندھیروں کا طلسم علم کی شمع جلاتے ہیں ہمارے استاد منزل علم کے ہم لوگ مسافر ہیں مگر راستہ ہم کو دکھاتے ہیں ہمارے استاد زندگی نام ہے کانٹوں کے سفر کا لیکن راہ میں پھول بچھاتے ہیں ہمارے ...

    مزید پڑھیے
صفحہ 2 سے 2