Josh Adeeb

جوش ادیب

  • 1937

جوش ادیب کے تمام مواد

4 غزل (Ghazal)

    اپنی محبت عام نہ کرنا

    اپنی محبت عام نہ کرنا ایسا کوئی کام نہ کرنا اک دن تیرے ہو جائیں گے ایسا خیال خام نہ کرنا کام کرو تو کام بہت ہیں ایسا ویسا کام نہ کرنا بات عدو کی کوئی سن کر عشق کو تو بدنام نہ کرنا لوٹ کے آنا گھر کے بدھو رستے ہی میں شام نہ کرنا جوشؔ یہ کہہ دو ان آنکھوں سے کوئی قتل عام نہ کرنا

    مزید پڑھیے

    عشق نے اپنا کرشمہ یہ دکھا کر چھوڑا

    عشق نے اپنا کرشمہ یہ دکھا کر چھوڑا داغ دامن پہ مرے غم کا لگا کر چھوڑا اے حیا تو نے جو گلشن میں لٹائی شبنم میں نے ہر پھول کو پیمانہ بنا کر چھوڑا سوز الفت کی قسم آتش الفت کی قسم بند کمرے میں مجھے تو نے جلا کر چھوڑا میری وحشت کا سبب پوچھتا پھرتا ہے وہی مجھ کو جس شخص نے دیوانہ بنا کر ...

    مزید پڑھیے

    ہوتا ہے تجھے دیکھ کے خوش عربدہ جو بھی

    ہوتا ہے تجھے دیکھ کے خوش عربدہ جو بھی اے دوست محبت کی ہری شاخ ہے تو بھی ہر روز یہاں قتل کی سنتے ہیں کہانی ارزاں ہے مرے شہر میں انساں کا لہو بھی ممکن ہے عداوت میں کمی آ گئی اس کی اب پوچھنے بیٹھا ہے مرا حال عدو بھی اے ماہ جبیں ماہ لقا جوشؔ کے لب سے دنیا نے سنا سن لے مرے حال کو تو ...

    مزید پڑھیے

    وہ ہوں گے اور ان کی یاد ہوگی

    وہ ہوں گے اور ان کی یاد ہوگی مری دنیا مگر برباد ہوگی جلی حرفوں میں جو چھاپی گئی ہے خبر وہ ساری بے بنیاد ہوگی نظر آ جائے گا پھر آسماں بھی مرے ہونٹوں پہ جب فریاد ہوگی بچھڑ کر ملتے ہیں اک روز پریمی کہانی یہ بھی تم کو یاد ہوگی جناب جوشؔ کی قربانیوں کی دل اہل وطن میں یاد ہوگی

    مزید پڑھیے