Inderjit Nirdosh

اندر جیت نردوش

اندر جیت نردوش کے تمام مواد

5 غزل (Ghazal)

    شب فرقت کی تیرگی توبہ

    شب فرقت کی تیرگی توبہ اللہ اللہ یہ زندگی توبہ الجھنیں دے گئے ہیں ہنس ہنس کر ان کا انداز سادگی توبہ وہ چلے آئیں جب گلستاں میں کہہ اٹھیں گل یہ تازگی توبہ خم بہ خم پی کے بھی نہ بجھ پائی توبہ میری یہ تشنگی توبہ یہ بھی فن آزما کے دیکھ لیا کام آئی نہ بندگی توبہ

    مزید پڑھیے

    خون کے اشک پی رہا ہوں میں

    خون کے اشک پی رہا ہوں میں تیرے وعدے پہ جی رہا ہوں میں مجھ پہ الزام مے کشی کیسا تیری آنکھوں سے پی رہا ہوں میں اپنے ہاتھوں سے دفن کر دینا تیرا ہم دم کبھی رہا ہوں میں تجھ کو رسوا کروں مری توبہ اپنے ہونٹوں کو سی رہا ہوں میں دور جا کر تمہارے سائے سے اب کہیں کا نہیں رہا ہوں میں مجھ ...

    مزید پڑھیے

    کبھی انکار ہوتا ہے کبھی اقرار ہوتا ہے

    کبھی انکار ہوتا ہے کبھی اقرار ہوتا ہے یہی ہیں عشق کی رسمیں یہی تو پیار ہوتا ہے تیرے آنے کی باتیں دل کے بہلانے کی باتیں ہیں بڑی مشکل سے قسمت میں وصال یار ہوتا ہے یہ نازک چیز ہے دل آپ اس سے کھیل نہ کھیلیں دلوں کے کھیل پورے کھیلنا دشوار ہوتا ہے بہت مشکل ہے منزل تک پہنچ پانا محبت ...

    مزید پڑھیے

    ہے ان کا وصل گوہر نایاب کی طرح

    ہے ان کا وصل گوہر نایاب کی طرح ہو جائے ہے وہ عید کے مہتاب کی طرح اے شوق عشق خیر ہو تیرے شباب کی ہم کو کئے ہو ماہیٔ بے آب کی طرح للہ یوں نہ دیکھیے ترچھی نگاہ سے ڈر ہے بکھر نہ جاؤں میں سیماب کی طرح دعوت پہ میری آپ جو آئے ہیں شکریہ خوشیوں کے اشک بہتے ہیں سیلاب کی طرح اس دل کے دشت ...

    مزید پڑھیے

    ترے خیال سے بڑھ کر خیال کیا ہوگا

    ترے خیال سے بڑھ کر خیال کیا ہوگا تو جس کے دل میں ہے اس کو ملال کیا ہوگا بھلا دیا تھا جہاں بھر کو تیری قربت میں کبھی نہ سوچا کہ فرقت میں حال کیا ہوگا خدا کے وصل سے ناصح نہیں غرض ہم کو وصال یار سے بڑھ کر وصال کیا ہوگا نگاہ حسن سے عہد وفا جو ظاہر ہے تو کہیے عشق کے لب پر سوال کیا ...

    مزید پڑھیے