Husna Sarwar

حسنیٰ سرور

حسنیٰ سرور کے تمام مواد

7 غزل (Ghazal)

    کرنیں جاگیں تو سبزے پہ جھلمل آنسو بول اٹھے

    کرنیں جاگیں تو سبزے پہ جھلمل آنسو بول اٹھے رات کو تنہائی میں شبنم چپکے چپکے روئی ہے اک اک کر کے ٹوٹ گئے سب خواب نئی صبحوں والے روتے روتے چشم تمنا پل دو پل کو سوئی ہے ارمانوں کی نقرئی ساحل ویرانے سے لگتے ہیں موج تلاطم میں یہ کس نے دل کی نیا ڈبوئی ہے چپکے سے جب آ جاتے ہیں یادوں کے ...

    مزید پڑھیے

    شام کے ساتھ جلا ایک دیا آہستہ

    شام کے ساتھ جلا ایک دیا آہستہ بجھ نہ جائے کہیں اے باد صبا آہستہ یاد ایام کی تلخی بھی ملی ہے اس میں جام ہونٹوں سے لگاؤ تو ذرا آہستہ زخم ہی زخم ہے سر تا بہ قدم جسم مرا پھوٹ جاؤں نہ کہیں دست ہوا آہستہ بعد مدت کے ابھی آنکھ لگی ہے غم کی کوئی نوحہ کوئی نغمہ کہ صدا آہستہ ٹوٹ جائیں نہ ...

    مزید پڑھیے

    سفر پہ نکلے تو تنہائیاں بھی ساتھ چلیں

    سفر پہ نکلے تو تنہائیاں بھی ساتھ چلیں تمہاری یاد کی پرچھائیاں بھی ساتھ چلیں قدم قدم پہ بڑھا فاصلوں کا سناٹا قدم قدم پہ سبھی دوریاں بھی ساتھ چلیں گلاب چہرہ بہت پیچھے چھوڑ آئے مگر تمہارے گاؤں کی رنگینیاں بھی ساتھ چلیں وہ شعر شعر فضا وہ غزل غزل شامیں حسین لمحوں کی سرمستیاں بھی ...

    مزید پڑھیے

    میرے خیال سے دامن چھڑا لیا ہے تو کیا (ردیف .. ے)

    میرے خیال سے دامن چھڑا لیا ہے تو کیا کہا یہ کس نے کہ بھولے سے بھی سلام نہ لے بھری بہار میں پھولوں کے چاک دامن ہیں کسے سزا ملے گل تو کسی کا نام نہ لے بہار کر گئی خالی چمن کے آنچل کو خزاں کا کرب بھی دیکھو کہ انتقام نہ لے یہ چاندنی ہے کسی کی نگاہ کا پرتو نظر سے پی لے تو ہاتھوں میں ...

    مزید پڑھیے

    ہر سانس جیسے زہر کا اک جام ہو گئی

    ہر سانس جیسے زہر کا اک جام ہو گئی اب زندگی بھی مورد الزام ہو گئی گم صم ہے چاند اور ستارے بھی ہیں خموش کیا تیرے درد دل کی خبر عام ہو گئی گل پر ہے اختیار نہ خوشبو کا اعتبار گلشن بھی کیا بہار بھی نیلام ہو گئی راہ وفا میں شوق کے جگنو چمک اٹھے منزل سے دور جب بھی کہیں شام ہو ...

    مزید پڑھیے

تمام