Hina Ambareen

حنا عنبرین

حنا عنبرین کے تمام مواد

14 غزل (Ghazal)

    چہروں پہ خامشی کی لو روح سے ہم کلام ہیں

    چہروں پہ خامشی کی لو روح سے ہم کلام ہیں یعنی جو غرق عشق ہیں ان کو مرے سلام ہیں خلوت دل ترے لیے آؤں گی جلد لوٹ کے ملنے کو آئے میہماں گھر کے دو چار کام ہیں کیسے ہیں میرے اقربا کیسی ہوں میں پتا نہیں باتیں ہیں خود سے رات دن بھولے تمام نام ہیں روز ازل سے ہیں جدا عقل و جنوں کے ...

    مزید پڑھیے

    عشق ہے سرسبز ویرانہ حناؔ

    عشق ہے سرسبز ویرانہ حناؔ دل نہ مانے دل کو سمجھانا حناؔ لفظ کا جادو نہایت کارگر حرف کی خوشبو جداگانہ حناؔ کیا محبت کا یہی دستور ہے ہر قدم پر ڈگمگا جانا حناؔ ہوش میں رہنا بھی کرنا عشق بھی کار دنیا سے بھی گھبرانا حناؔ یہ محبت خوش نما پنجرہ کوئی قید کی عادی نہ ہو جانا حناؔ پہل ...

    مزید پڑھیے

    وہ جلدباز شخص کائنات کیسے ہو گیا

    وہ جلدباز شخص کائنات کیسے ہو گیا نہیں نہیں کی گونج میں ثبات کیسے ہو گیا مجھے تو اپنی پیاس کا شعور تھا غرور تھا وہ ایک گھونٹ بڑھ کے یوں فرات کیسے ہو گیا مری تو دسترس میں خواب تک رہے نہ تھے مرے یہ کیا ہوا زمانہ میرے ساتھ کیسے ہو گیا پڑی ہوئی کھجور سے نبیذ کیسے بن گئی رکا ہوا خیال ...

    مزید پڑھیے

    ہم جاہل ناکارہ لوگ

    ہم جاہل ناکارہ لوگ ہم پر کریں اجارا لوگ ہم ہیں راکھ امیدوں کی وہ ہیں چاند ستارا لوگ کس کی بات سنے کوئی بول رہے ہیں بارہ لوگ ڈوب رہے تھے سب کے سب بھولے آس کنارا لوگ دل سے مل کر رہتے ہیں ایک ہی گھر میں بارہ لوگ بھائی چارہ ختم ہوا ہو گئے پارا پارا لوگ لہجہ کس نے تلخ کیا چیخا اور ...

    مزید پڑھیے

    اس کو دنیا اسی کو دین کیا

    اس کو دنیا اسی کو دین کیا عین انصاف کے قرین کیا وہ کہے گا یقین ہے مجھ پر میں کہوں گی ترا یقین کیا دل میں گھر کر لیا محبت نے اور مجھے اس قدر حسین کیا کند ذہنوں کو اپنی برکت سے عشق نے کس قدر ذہین کیا چند گھڑیوں کے بعد ملنا تھا وقت نے کیا ڈراپ سین کیا صبر کا رکھ لیا بھرم ہم نے اور ...

    مزید پڑھیے

تمام