حفیظ شاہد کے تمام مواد

35 غزل (Ghazal)

    تبدیلیوں کی راہ پہ چلنے تو دے مجھے

    تبدیلیوں کی راہ پہ چلنے تو دے مجھے خود کو بدل رہا ہوں بدلنے تو دے مجھے بچہ نہیں ہوں میں جو بھٹک جاؤں گا کہیں تنہا رہ حیات میں چلنے تو دے مجھے جلتا ہوا چراغ اگر ہے مرا وجود پھر اپنے دل کے طاق میں جلنے تو دے مجھے گر میری دسترس میں نہیں آسماں کا چاند مہتاب صورتوں سے بہلنے تو دے ...

    مزید پڑھیے

    پڑھ رہا ہوں نصاب ہو جیسے

    پڑھ رہا ہوں نصاب ہو جیسے اس کا چہرہ کتاب ہو جیسے یوں بسر کر رہا ہوں دنیا میں زندگانی عذاب ہو جیسے شاخ قامت پہ وہ حسیں چہرہ ایک تازہ گلاب ہو جیسے یوں وہ رہتا ہے میری آنکھوں میں میری آنکھوں کا خواب ہو جیسے وہ مرے بخت کے خزینے میں گوہر لا جواب ہو جیسے اس کی ہستی کتاب ہستی کا اک ...

    مزید پڑھیے

    کٹھن حالات میں اپنے ارادوں کو جواں رکھنا

    کٹھن حالات میں اپنے ارادوں کو جواں رکھنا ہمیں آتا ہے دل میں شعلۂ غم کو نہاں رکھنا اکیلے گھر میں کیسے وقت کاٹو گے تن تنہا کوئی تصویر لٹکا کر سر دیوار جاں رکھنا ہماری فکر تم چھوڑو ہمیں یہ کام آتا ہے اندھیروں میں بسر کرنا نظر میں کہکشاں رکھنا اجل اور زندگی کی دوستی اک حرف باطل ...

    مزید پڑھیے

    یہ رنگ ترے شہر کے صحرا میں کہاں ہیں

    یہ رنگ ترے شہر کے صحرا میں کہاں ہیں گلیاں ہیں نہ کوچے ہیں مکیں ہیں نہ مکاں ہیں آنکھوں میں چھپا رکھے ہیں اشکوں کے خزینے ہم غم کی عنایات سے محروم کہاں ہیں جھلکیں گے کسی روز یہی لفظ و بیاں میں آئینۂ احساس میں جو عکس نہاں ہیں رکھتے ہیں جو مختاریٔ انساں کی تمنا مجبوریٔ انساں پہ ...

    مزید پڑھیے

    کب کا گزر چکا ہے وہ موسم شباب کا

    کب کا گزر چکا ہے وہ موسم شباب کا اب ذکر ہے فضول وفا کی کتاب کا فرصت ملے تو دیکھ ذرا دل کا آئنہ اس میں ہے عکس تیرے گناہ و ثواب کا چپ چاپ حال اہل نظر دیکھتے رہو ہے کس کے پاس وقت سوال و جواب کا ہر شخص گھر گیا ہے نئے اضطراب میں توڑا ہے جس نے قفل در اضطراب کا رکھتا ہے تیرے روئے حسیں سے ...

    مزید پڑھیے

تمام

1 نظم (Nazm)

    یاد آ گئے بچے

    کس سے پوچھئے جا کر کیوں بگڑ گئے بچے آتشیں کھلونوں سے کھیلنے لگے بچے کچھ نئے تقاضے ہیں اس نئے زمانے کے اب کہاں مچلتے ہیں چاند کے لیے بچے کھو گئے تعصب کے بے کراں اندھیروں میں شہر کی فضاؤں میں میرے گاؤں کے بچے دو گھڑی لڑائی ہے پھر وہی صفائی ہے ہم بڑوں سے اچھے ہیں بے شعور سے بچے اک قدم ...

    مزید پڑھیے