Farah iqbal

فرح اقبال

ریڈیو ٹی وی اینکر

TV Anchor, Radio Host

فرح اقبال کی غزل

    محبت کا دیا ایسے بجھا تھا

    محبت کا دیا ایسے بجھا تھا ہوا کے دوش پر رکھا ہوا تھا ستارہ ٹوٹ کر جب بھی گرا تھا عجب دھڑکا سا دل کو لگ گیا تھا عجب وحشت تھی تیرے آئنہ میں جہاں ہر عکس ہی ٹوٹا ہوا تھا لپٹ کر چاند سے رونے لگا تھا ستارہ ٹوٹ کر ڈر سا گیا تھا اسے تھی چاند تاروں کی طلب اور ہمارے پاس تو بس اک دیا ...

    مزید پڑھیے

    ذرا سی رات ڈھل جائے تو شاید نیند آ جائے

    ذرا سی رات ڈھل جائے تو شاید نیند آ جائے ذرا سا دل بہل جائے تو شاید نیند آ جائے ابھی تو کرب ہے بے چینیاں ہیں بے قراری ہے طبیعت کچھ سنبھل جائے تو شاید نیند آ جائے ہوا کے نرم جھونکوں نے جگایا تیری یادوں کو ہوا کا رخ بدل جائے تو شاید نیند آ جائے یہ طوفاں آنسوؤں کا جو امڈ آیا ہے ...

    مزید پڑھیے

    شکایت ہم نہیں کرتے رعایت وہ نہیں کرتے

    شکایت ہم نہیں کرتے رعایت وہ نہیں کرتے مگر اس پر ستم کوئی وضاحت وہ نہیں کرتے رواں ہو کس طرح سے چاہتوں کا کارواں اپنا ہمیں رسوائی کا ڈر ہے بغاوت وہ نہیں کرتے ہمی جلوہ دکھاتے ہیں ہمی شوخی نگاہوں سے نہیں ہوتا اثر پھر بھی شرارت وہ نہیں کرتے نظر دو چار ہو جائے تو جھک جاتی ہیں یہ ...

    مزید پڑھیے

    وہ میرے بارے میں ایسے بھی سوچتا کب تھا

    وہ میرے بارے میں ایسے بھی سوچتا کب تھا اگر میں عکس نہیں تھی وہ آئنہ کب تھا جو جوڑ دیتا تعلق کے سب روابط کو ہمارے بیچ کوئی ایسا سلسلہ کب تھا وہ زینہ زینہ مرے دل میں یوں اترتا گیا میں روک پاتی اسے مجھ میں حوصلہ کب تھا وہ خوش گمان بہت تھا کہ میں ہوں اس کی مگر یہ آرزو تھی فقط میرا ...

    مزید پڑھیے

    ہر ایک جانب ہے رقص کرتی عجیب سی چپ

    ہر ایک جانب ہے رقص کرتی عجیب سی چپ یہ دل کے آنگن میں نوحہ لکھتی عجیب سی چپ رہ وفا میں جہاں پہ بھٹکا تھا اک مسافر وہیں کہیں پہ ہے ہاتھ ملتی عجیب سی چپ ہے کچھ صداؤں کا پیچھا کرتی مری سماعت اور اک خموشی سے مجھ کو تکتی عجیب سی چپ وہ میری پلکوں کے سائے سائے وفا کی بیلیں اور ان سے ...

    مزید پڑھیے
صفحہ 3 سے 3