Farah iqbal

فرح اقبال

ریڈیو ٹی وی اینکر

TV Anchor, Radio Host

فرح اقبال کے تمام مواد

25 غزل (Ghazal)

    حادثے ہونے لگیں تو ہم دعا کو ڈھونڈتے ہیں

    حادثے ہونے لگیں تو ہم دعا کو ڈھونڈتے ہیں مسلکوں کی قید میں رہ کر خدا کو ڈھونڈھتے ہیں نوچتے ہیں ہم بدن سے خود قبائے زندگانی اور پھر ہم گمشدہ اپنی ردا کو ڈھونڈتے ہیں ہم فضا میں گھولتے ہیں زہر خود سوچوں کا اپنی سانس لینے کے لیے پھر خود ہوا کو ڈھونڈتے ہیں مصلحت کی بادبانی کشتیوں ...

    مزید پڑھیے

    خود ہی دیا جلاتی ہوں

    خود ہی دیا جلاتی ہوں اپنی شام سجاتی ہوں میں ہی اپنے خوابوں کو اکثر آگ لگاتی ہوں شہر تمنا میں جا کر کتنے پھول کھلاتی ہوں تم بھی مجھ سے روٹھے ہو میں بھی کہاں مناتی ہوں اپنی اس تنہائی کو یادوں سے بہلاتی ہوں

    مزید پڑھیے

    کیسے منظر ہیں جو ادراک میں آ جاتے ہیں

    کیسے منظر ہیں جو ادراک میں آ جاتے ہیں جیسے موتی کسی پوشاک میں آ جاتے ہیں میں جھٹکتی ہوں سبھی ذہن سے یہ وہم و گماں پھر بھی اکثر یہ مری تاک میں آ جاتے ہیں جیسا بھیجا ہے مجھے آپ نے پیغام وفا ایسے نامے تو کئی ڈاک میں آ جاتے ہیں اپنی ہستی پہ گماں اتنا نہ کیجے صاحب پیکر خاک تو پھر ...

    مزید پڑھیے

    ہمیں تو ساتھ چلنے کا ہنر اب تک نہیں آیا

    ہمیں تو ساتھ چلنے کا ہنر اب تک نہیں آیا دیا اپنے مقدر کا نظر اب تک نہیں آیا تھیں جس بادل کے رستے پر ہوا کی منتظر آنکھیں وہ شہروں تک تو آیا تھا ادھر اب تک نہیں آیا نہ جانے جنگلوں میں ہم ملے کتنے درختوں سے گھنا جس کا لگے سایہ شجر اب تک نہیں آیا تذبذب کے اندھیروں میں بھٹکتا ہے وہ اک ...

    مزید پڑھیے

    تمنا تھی جو آنکھوں میں وہی لہجے میں رکھ دینا

    تمنا تھی جو آنکھوں میں وہی لہجے میں رکھ دینا میں آؤں تو امیدوں کا دیا رستے میں رکھ دینا سمیٹو گے کبھی چادر جو تم عمر گریزاں کی بس اک خوشبو بھرا لہجہ مرے حصے میں رکھ دینا سنبھالا ہے جسے دل کے نہاں خانوں میں برسوں سے محبت کا وہی سکہ مرے کاسے میں رکھ دینا چلو ملتے ہیں جنموں کے ...

    مزید پڑھیے

تمام