Faizan Arif

فیضان عارف

فیضان عارف کے تمام مواد

7 غزل (Ghazal)

    حال دل صرف تمہیں ہم نے سنانے کے لیے

    حال دل صرف تمہیں ہم نے سنانے کے لیے کتنے الفاظ لکھے سارے زمانے کے لیے کھول رکھے ہیں دریچے اسی امید کے ساتھ لوٹ آئے گی ہوا دیپ جلانے کے لیے اس کا ملنا ہی مقدر میں نہیں تھا ورنہ ہم نے کیا کچھ نہیں کھویا اسے پانے کے لیے جانے کب آئے گا وہ میری محبت کا سفیر میرے ہر خواب کی تعبیر ...

    مزید پڑھیے

    نئے شہروں کی جب بنیاد رکھنا

    نئے شہروں کی جب بنیاد رکھنا پرانے شہر بھی آباد رکھنا پڑی ہو پاؤں میں زنجیر پھر بھی ہمیشہ ذہن کو آزاد رکھنا کسی کی یاد جب شدت سے آئے بہت مشکل ہے خود کو یاد رکھنا دکھوں نے جڑ پکڑ لی میرے اندر ضروری تھا کوئی ہم زاد رکھنا خدایا شاخ پر کلیاں کھلانا کوئی پودا نہ بے اولاد ...

    مزید پڑھیے

    جذبات میں جو میرے مقابل کھڑے ہوئے

    جذبات میں جو میرے مقابل کھڑے ہوئے احساس تب ہوا مرے بچے بڑے ہوئے دشمن کی زد سے اس کو بچا تو لیا مگر سینے میں میرے تیر ہیں اب تک گڑے ہوئے نایاب کس قدر ہیں تمہیں کچھ خبر نہیں ہم مل گئے جو راہ میں تم کو پڑے ہوئے اک عشق کو تو تاج محل سے ملا دوام اک عشق کی مثال وہ کچے گھڑے ہوئے تقدیر ...

    مزید پڑھیے

    دعاؤں کے دیے جب جل رہے تھے

    دعاؤں کے دیے جب جل رہے تھے مرے غم آنسوؤں میں ڈھل رہے تھے کسی نیکی کا سایہ تھا سروں پر جو لمحے آفتوں کے ٹل رہے تھے ہوا احساس یہ آدھی صدی بعد یہاں پر صرف رستے چل رہے تھے وطن کی عظمتوں کو ڈسنے والے وطن کی آستیں میں پل رہے تھے بہت نزدیک تھی منزل ہماری مگر سب راستے دلدل رہے ...

    مزید پڑھیے

    مرے گمان کی حد سے نکلنے والا تھا

    مرے گمان کی حد سے نکلنے والا تھا وہ مجھ سے پہلے ہی رستہ بدلنے والا تھا تجھے ہی جانے کی عجلت تھی اے مسافر من وگرنہ میں بھی ترے ساتھ چلنے والا تھا جہاں پہ قافلۂ سالار تھک کے بیٹھ گیا وہیں سے اک نیا رستہ نکلنے والا تھا نہیں تھی مجھ کو ضرورت کسی سہارے کی کہ میں تو آپ ہی گر کر ...

    مزید پڑھیے

تمام

1 نظم (Nazm)

    ہوائیں گیت گاتی ہیں

    ہوائیں گیت گاتی ہیں بدلتے موسموں کے انگنت قصے سناتی ہیں شجر سے زرد پتوں کو گرا کر مسکراتی ہیں ہوائیں گیت گاتی ہیں تھکے ہارے مسافر شام ڈھلتے ہی کسی صحرا میں جب اپنا پڑاؤ ڈال دیتے ہیں تو صحرا کی ہوائیں ہر مسافر کا سندیسہ لے کے آتی ہیں انہیں جا کر سناتی ہیں جو اپنے گھر کی چوکھٹ ...

    مزید پڑھیے