Ehya Bhojpuri

احیاء بھوجپوری

احیاء بھوجپوری کی غزل

    مطلب کا کوئی شعر سنائیں جہاں پناہ

    مطلب کا کوئی شعر سنائیں جہاں پناہ ہم سامعیں پہ قہر نہ ڈھائیں جہاں پناہ بچوں کو بھوکے پیٹ سلانے کے بعد ہم کیسے غزل کے شعر سنائیں جہاں پناہ ہر سو بکھیرتا ہو برابر سی روشنی ایسا بھی اک چراغ جلائیں جہاں پناہ پردے کے پیچھے بیٹھ کہ کھلیں گے کب تلک پردے کے سامنے بھی تو آئیں جہاں ...

    مزید پڑھیے

    اے کاش ہو برسات ذرا اور ذرا اور

    اے کاش ہو برسات ذرا اور ذرا اور بڑھ جائے ملاقات ذرا اور ذرا اور ہاتھوں میں ترا ہاتھ یہ کافی تو نہیں ہے مل جائیں خیالات ذرا اور ذرا اور کھلتی ہے یہ تنہائی تو دوری بھی مٹا دے تو مان مری بات ذرا اور ذرا اور بجھتی ہے کہاں پیاس اب آنکھوں سے پلا کر دے پیار کی سوغات ذرا اور ذرا ...

    مزید پڑھیے

    تجھے بھی حسن مطلق کا ابھی دیدار ہو جائے

    تجھے بھی حسن مطلق کا ابھی دیدار ہو جائے مرے محبوب کے جو رو بہ رو اک بار ہو جائے سکون و چین مل جائے خدا بھی یار ہو جائے اگر انسان میں انسانیت بیدار ہو جائے لہو میں گرم جوشی رکھ قلم میں زور پیدا کر نہیں تو ہر قدم پر اک نئی دیوار ہو جائے قلندر ہوں مجھے شہرت کی چاہت ہی نہیں ورنہ میں ...

    مزید پڑھیے

    جب کبھی درد کی تصویر بنانے نکلے

    جب کبھی درد کی تصویر بنانے نکلے زخم کی تہہ میں کئی زخم پرانے نکلے چین ملتا ہے ترے شوق کو پورا کر کے ورنہ اے لخت جگر کون کمانے نکلے وقت کی گرد میں پیوست تھے سب زخم مرے جب چلی تیز ہوا لاکھ فسانے نکلے یہ کسی طور بھی اللہ کو منظور نہیں کہ تو احسان کرے اور جتانے نکلے پہلے نفرت کی وہ ...

    مزید پڑھیے

    تبصرہ کیوں کر رہے ہو بارہا اجداد پر

    تبصرہ کیوں کر رہے ہو بارہا اجداد پر فیصلہ ہوگا تمہارا آج کی بنیاد پر بات تیری مل ملا کر ٹھیک ہے نقاد پر شعر اچھا یا برا ہے منحصر ہے داد پر سب حفاظت کر رہیں ہیں مستقل دیوار کی جب کہ حملہ ہو رہا ہے مستقل بنیاد پر کیسے نکلو گے بھلا اپنے گنہ کے جال سے تم نے تو الزام سارا رکھ دیا صیاد ...

    مزید پڑھیے

    مقصد زندگی ڈھونڈھتا رہ گیا

    مقصد زندگی ڈھونڈھتا رہ گیا اک سرا جب ملا دوسرا رہ گیا امتحاں کے لئے اور کیا رہ گیا اے خدا بس ترا آسرا رہ گیا ایسے رکھا گیا مجھ کو تصویر میں زندگی بھر مرا سر جھکا رہ گیا خود بھی شامل رہا ڈھونڈنے میں اسے عمر بھر جس کو میں ڈھونڈھتا رہ گیا وقت کی دھوپ میں مٹ گئے سب نشاں دل کے کاغذ ...

    مزید پڑھیے

    کتنا کمزور ہے ایمان پتا لگتا ہے

    کتنا کمزور ہے ایمان پتا لگتا ہے گھر میں آیا ہوا مہمان برا لگتا ہے میں نے ہونٹوں پہ تبسم تو سجا رکھا ہے غم بھلانے میں مگر وقت بڑا لگتا ہے آپ بیکار مجھے شجرہ دکھانے آئے آپ جو بھی ہیں وہ لہجے سے پتا لگتا ہے جب ملاتا ہوں نظر تو نہیں ملتی نظریں جب ہٹاتا ہوں نظر اس کو برا لگتا ...

    مزید پڑھیے

    کیسے کبھی کسی کو دکھائے گا آئینہ

    کیسے کبھی کسی کو دکھائے گا آئینہ جب ایک دوسرے کو لڑائے گا آئینہ جس روشنی پہ عکس کا دار و مدار ہے اس روشنی کو کون دکھائے گا آئینہ فطرت میں اس کی ناز خرامی نہیں تو پھر کیوں کر کسی کے ناز اٹھائے گا آئینہ سمجھو کہ آئینے کا جنازہ نکل گیا جس دن امیر شہر کو بھائے گا آئینہ ایسا نہیں کہ ...

    مزید پڑھیے
صفحہ 2 سے 2