Ehya Bhojpuri

احیاء بھوجپوری

احیاء بھوجپوری کے تمام مواد

18 غزل (Ghazal)

    کسی کی چاہت میں قید رہنا برا نہیں ہے تو اور کیا ہے

    کسی کی چاہت میں قید رہنا برا نہیں ہے تو اور کیا ہے بغیر کھڑکی کے گھر میں رہنا سزا نہیں ہے تو اور کیا ہے پرانے پتوں کو جھاڑ دینا نئے نویلوں کو راہ دینا خدا کے بندے اگر یہ کار خدا نہیں ہے تو اور کیا ہے خود اپنے کاندھوں پہ لاش اٹھائے میں دفن ہونے کو جا رہا ہوں یہ زندہ لاشوں کا آخری ...

    مزید پڑھیے

    ہجرت کرو تو رشتہ و سامان چھوڑ کر

    ہجرت کرو تو رشتہ و سامان چھوڑ کر ورنہ نہ جاؤ تم کبھی میدان چھوڑ کر یوں تو لڑائی جھگڑے کی عادت نہیں مجھے پھر بھی غلط کیا تھا گریبان چھوڑ کر اب کوئی ملنے جلنے کو آتا نہیں ہے گھر میں بھی ہوں بند کمرے میں دالان چھوڑ کر اچھے برے سے پاک یہاں کوئی شے نہیں تم فائدہ گنا کرو نقصان چھوڑ ...

    مزید پڑھیے

    کیوں ہر طرف تو خوار ہوا احتساب کر

    کیوں ہر طرف تو خوار ہوا احتساب کر ناراض کیوں ہے تجھ سے خدا احتساب کر حاصل تو ہو گئیں تجھے ساری سہولتیں رزق حلال کتنا ملا احتساب کر ہر دن کریدتا ہے تو اپنے ہی زخم کو کیا ہے یہی مرض کی دوا احتساب کر کب تک رہے گا روشنی کے انتظار میں جلتا نہیں ہے خود سے دیا احتساب کر گمنام ہو گیا ...

    مزید پڑھیے

    جب ہو گیا کمال تو سگریٹ جلا لیا

    جب ہو گیا کمال تو سگریٹ جلا لیا یا پھر ہوا ملال تو سگریٹ جلا لیا خود پر کسی کو ہنسنے کا موقع نہیں دیا پوچھا کسی نے حال تو سگریٹ جلا لیا سوکھے گلے سے لفظ کو لانا تھا ذہن تک جب آ گیا خیال تو سگریٹ جلا لیا غصے میں خوں کے گھونٹ تو پیتا رہا مگر آنکھیں ہوئیں جو لال تو سگریٹ جلا ...

    مزید پڑھیے

    قسم خدا کی نہ جانا کہیں نہیں جانا

    قسم خدا کی نہ جانا کہیں نہیں جانا بہت برا ہے زمانہ کہیں نہیں جانا رکو رکو مرے بھائی پتے کی بات سنو یہیں دبا ہے خزانہ کہیں نہیں جانا اگر تمہیں کبھی جانا ہو تم چلے جانا مجھے تو وعدہ نبھانا کہیں نہیں جانا ستارہ خود ہی مرا جب طواف کرتا ہے تو پھر مجھے کہاں جانا کہیں نہیں جانا یوں ...

    مزید پڑھیے

تمام