تلاش نور
فکر و آلام کے بادل میں ہیں انوار حیات روشنی کیا کسی تنویر کا پرتو بھی نہیں نوع انساں کی فضاؤں پہ ہے ظلمت کا جماؤ شمع مہتاب کا کیا ذکر کوئی لو بھی نہیں ذہن تاریک ہیں اجسام کی دنیا ہے سیاہ ہے عناصر کی فضاؤں میں تلاطم برپا امن کی موج کا ملتا نہیں ہلکا سا نشاں زندگی میں ہے مقاصد کا ...