Chitra Bhardwaj suman

چترا بھاردواج سمن

چترا بھاردواج سمن کے تمام مواد

8 غزل (Ghazal)

    نگاہ مست سے اوجھل ہیں منزلیں دل کی

    نگاہ مست سے اوجھل ہیں منزلیں دل کی ہیں اپنی آخری سانسوں پہ چاہتیں دل کی بہائے جاتا ہے دریائے عشق آخر تک بھلے ہی لاکھ سنبھالے ہوں دھڑکنیں دل کی ذرا سی دیر بھی بیٹھا نہیں گیا نزدیک ہوا سی ہو گئیں آوارہ راحتیں دل کی جو خود کو قابل کار جہاں بھی رکھنا تھا تو ہم بھی خاک ہی کر ڈالیں ...

    مزید پڑھیے

    تمام عمر ہی وہم و گمان میں گزری

    تمام عمر ہی وہم و گمان میں گزری مری تو پیاس سرابوں کے دھیان میں گزری میں چاندنی تھی زمیں پر اتر ہی آنا تھا وہ ٹھہرا چاند تو شب آسمان میں گزری گلی میں عشق کی مہنگا تھا وصل کا بنگلہ تو سانس ہجر کے سستے مکان میں گزری کہاں پہ کرتی ہے سرکار دل رعایت کچھ کمائی عشق کی ساری لگان میں ...

    مزید پڑھیے

    کہہ دیا یوں ہی بے وفا مجھ کو

    کہہ دیا یوں ہی بے وفا مجھ کو بات آخر ہے کیا بتا مجھ کو رونقیں گم ہیں میرے چہرے کی روز کہتا ہے آئنہ مجھ کو ٹوٹ کر شاخ سے بکھرنا ہے گرم لگتی ہے اب ہوا مجھ کو چار دن میں ہی تھک گئے تھے قدم پھر ملا غم کا آسرا مجھ کو دل جو ہارا تو پھر بچے گا کیا زندگی اب نہ آزما مجھ کو ڈھنگ کا کچھ نہ ...

    مزید پڑھیے

    کچھ دنوں تک ہی شناسائی رہی

    کچھ دنوں تک ہی شناسائی رہی پھر مری شب مری تنہائی رہی رونق محفل نہ آئی کام کچھ زندگی جب خود سے اکتائی رہی وقت رخصت خوب ہی برسی مگر آنکھوں میں غم کی گھٹا چھائی رہی دھیرے دھیرے زخم آخر بھر گئے بس ذرا صورت ہی کجلائی رہی چلتے چلتے کھو گئے منظر کہیں آنکھ جن کی بھی تمنائی رہی ڈھل ...

    مزید پڑھیے

    جسم و جاں پر کسی جوگی کا میں سایہ دیکھوں

    جسم و جاں پر کسی جوگی کا میں سایہ دیکھوں عشق کی تال پہ جوگن کا تھرکنا دیکھوں اپنے چہرے پہ تیری آنکھوں کا پہرہ دیکھوں پیاس دریا کا سمندر میں سمانا دیکھوں قطرہ قطرہ جو نشہ عشق کا اترا مجھ میں رفتہ رفتہ تری سانسوں میں اترتا دیکھوں پہلے مصرع میں تجھے باندھ لیا ہے میں نے دوسرے ...

    مزید پڑھیے

تمام