Buta Khan Rajas

بوٹا خان راجس

بوٹا خان راجس کی غزل

    پل بھر کو جس میں چین نہ آئے چھوڑ دو اس کاشانے کو

    پل بھر کو جس میں چین نہ آئے چھوڑ دو اس کاشانے کو گلشن ہی جب کہ راس نہیں آباد کرو ویرانے کو ہجر کی رات تھی اتنی لمبی کاٹے سے ناں کٹتی تھی غم کی جوت جگائی میں نے اس دل کے بہلانے کو کیا کیا نعمت بخشی ہے اس پیارے نے یہ مت پوچھو درد دیا کچھ داغ دئے اور اشک دئے پی جانے کو کوئی تو تعبیر ...

    مزید پڑھیے

    جو لوگ اجالے کا سب کو پیغام سنانے آتے ہیں

    جو لوگ اجالے کا سب کو پیغام سنانے آتے ہیں ان شب زادوں کی نگری میں وہ سولی پر چڑھ جاتے ہیں اے میرے خدا کچھ تو ہی بتا یہ دور الم کب گزرے گا اس بستی میں تو مصنف بھی سچ کہنے سے گھبراتے ہیں اس دنیا میں اپنی خاطر اک لمحہ بھی خوشیوں کا نہیں فریاد کہ بس اب ہم ہی ہیں جو رنج پہ رنج اٹھاتے ...

    مزید پڑھیے

    حق بات پہ مرتا ہوں تو مرنے نہیں دیتے

    حق بات پہ مرتا ہوں تو مرنے نہیں دیتے یہ اہل جہاں کچھ بھی تو کرنے نہیں دیتے اس پار کی باتیں تو بہت کرتے ہیں لیکن کشتی کوئی اس پار اترنے نہیں دیتے ہر جرم مرے نام کیے جاتے ہیں لیکن خود پر کوئی الزام وہ دھرنے نہیں دیتے ہے فکر انہیں مر کے بھی میں زندہ رہوں گا یہ سوچ کے ظالم مجھے مرنے ...

    مزید پڑھیے

    مٹی کے علاوہ ہیں کہاں ہم سے کہیں اور

    مٹی کے علاوہ ہیں کہاں ہم سے کہیں اور افلاک نشیں اور ہیں ہم خاک نشیں اور یہ کس کی سرائے ہے شب و روز جہاں سے اک جائے مسافر تو اک آ جائے مکیں اور تجھ حسن مکمل میں قیامت کی کشش ہے یوسف تو ہزاروں ہیں مگر تجھ سا نہیں اور میں جان کی بازی بھی لگا دوں اے زمانے گر ڈھونڈ کے لا دے تو محمد سا ...

    مزید پڑھیے