برجیس طلعت نظامی کے تمام مواد

5 غزل (Ghazal)

    صحرا نورد کتنے اسی غم میں مر گئے

    صحرا نورد کتنے اسی غم میں مر گئے گر جائیں گے نظر سے اگر لوٹ کر گئے وہ اتنے بے خبر ہیں کہ یہ بھی خبر نہیں ہم امتحان عشق میں جاں سے گزر گئے دیکھا ہے ہم نے یہ بھی تکلم کے ساتھ ساتھ گیسو سنور گئے کبھی گیسو بکھر گئے کیا کیا کرم ہیں گردش لیل و نہار کے دیکھا جو ہم نے غور سے آئینہ ڈر ...

    مزید پڑھیے

    کبھی ہے رنگ حقیقت کبھی ہے افسانہ

    کبھی ہے رنگ حقیقت کبھی ہے افسانہ یہ اک سراب ہے دنیا کہ آئنہ خانہ حدود عشق میں یہ کون سا مقام آیا خود اپنی آگ میں جلنے لگا ہے پروانہ عجیب بات ہے دنیا کی واہ ری دنیا جسے بھی اپنا کہا بن گیا وہ بیگانہ وہ دوسروں کی حقیقت سے آشنا کیوں ہو جو اپنی ذات سے خود ہی رہا ہو بیگانہ سمجھ سکے ...

    مزید پڑھیے

    زندگی ایک خواب ہوتی ہے

    زندگی ایک خواب ہوتی ہے یہ حقیقت سراب ہوتی ہے جب تصور میں آپ ہوتے ہیں رقص میں کائنات ہوتی ہے سامنے جب بھی وہ نہیں ہوتے ہر گھڑی اک عذاب ہوتی ہے یاد ان کی سیاہ راتوں میں رشک صد ماہتاب ہوتی ہے یہ بھی ہوتا ہے پرسش غم سے اور حالت خراب ہوتی ہے

    مزید پڑھیے

    نہ کوئی وجہ خوشی ہے نہ کوئی باعث غم

    نہ کوئی وجہ خوشی ہے نہ کوئی باعث غم جو تم نہیں ہو تو دل کا عجیب ہے عالم نہ میکدے کی ضرورت رہی نہ ساقی کی اب اپنے واسطے کافی ہے دیدۂ پر نم مجھے نہ چھیڑ کہ میں ایسے اک مقام پہ ہوں نظر اٹھاؤں تو رک جائے گردش عالم ترے خیال میں اس وقت ڈوب جاتی ہوں مزاج وقت کو پاتی ہوں جب کبھی ...

    مزید پڑھیے

    مرے خوابوں میں تھی تصویر کیسی

    مرے خوابوں میں تھی تصویر کیسی ملی ہے خواب کی تعبیر کیسی مجھے تو گھر بھی اب زنداں لگے ہے پڑی ہے پاؤں میں زنجیر کیسی سبھی یہ لفظ منہ سے بولتے ہیں ہے اس کی شوخیٔ تحریر کیسی مقدر کا لکھا مٹتا نہیں ہے جو مٹ جائے تو پھر تقدیر کیسی خطا اتنی ہے سچی بات کہہ دی یہ سچی بات پر تعزیر کیسی

    مزید پڑھیے