مرے خوابوں میں تھی تصویر کیسی
مرے خوابوں میں تھی تصویر کیسی
ملی ہے خواب کی تعبیر کیسی
مجھے تو گھر بھی اب زنداں لگے ہے
پڑی ہے پاؤں میں زنجیر کیسی
سبھی یہ لفظ منہ سے بولتے ہیں
ہے اس کی شوخیٔ تحریر کیسی
مقدر کا لکھا مٹتا نہیں ہے
جو مٹ جائے تو پھر تقدیر کیسی
خطا اتنی ہے سچی بات کہہ دی
یہ سچی بات پر تعزیر کیسی